(پیروڈی) ایک فکاہیہ نظم

محفل میں کسی جگہ کتوں سے متعلق اپنی سرگزشت تحریر کرچکا ہوں۔ کچھ دنوں سے ہمارے راستہ میں ایک کتیا نے بچے دیے ہیں جس کی وجہ سے آج کل وہ اور اس کے حمایتی پھر سے نور کے تڑکے ہمارے عزم واستقلال کا امتحان لے رہے ہیں۔ اسی تناظر میں چند اشعار بطور تضمین موزوں ہوگئے۔
صادق حسین ایڈووکیٹ مرحوم سے معذرت کے ساتھ

تو سمجھتا ہے یہ کتے ہیں ستانے کے لیے
یہ تو ہوتے ہیں فقط تجھ کو بھگانے کے لیے

کون کہتا ہے کہ پورا جھنڈ ان کا چاہیے
دو ہی کافی ہیں تجھے مجنوں بنانے کے لیے

گھر سے میں اکثر نکلتا ہوں جو جانے کے لیے
دیکھ لوں ان کو تو مڑجاتا ہوں آنے کے لیے

حیف بر قسمت کہ ٹھہرا ہے وہی ان کا مقام
جو مرا رستہ ہے اکثر آنے جانے کے لیے

پاؤں اک کتے کی دم پر آگیا تھا ایک دن
آج تک خوابوں میں آتے ہیں ڈرانے کے لیے

ایک پلّا، جو کہ ہوگا حد سے حد اک دو چھٹانک
مجھ پہ بھونکے جاتا ہے شاید ہنسانے کے لیے

 
آخری تدوین:

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ہا ہا ہا ہا !!!! کیا مزے کے اشعار لکھے ہیں عبید بھائی ! لطف آگیا تمام منظر کا تصور کرکے ۔:D

ایک پلّا جو کہ ہوگا حد سے حد اک دو چھٹانک
مجھ پہ بھونکے جاتا ہے شاید ہنسانے کے لیے

حد ہوگئی ۔ یعنی اسے تو باقاعدہ گالیاں دینے کا جی چاہ رہا ہے ۔ کتے کا بچہ!
 
ہا ہا ہا ہا !!!! کیا مزے کے اشعار لکھے ہیں عبید بھائی ! لطف آگیا تمام منظر کا تصور کرکے ۔:D

ایک پلّا جو کہ ہوگا حد سے حد اک دو چھٹانک
مجھ پہ بھونکے جاتا ہے شاید ہنسانے کے لیے

حد ہوگئی ۔ یعنی اسے تو باقاعدہ گالیاں دینے کا جی چاہ رہا ہے ۔ کتے کا بچہ!
شکریہ ظہیر بھائی
 
بہت شکریہ :)
یعنی کہ مذکورہ بالا جانور نے آپ کو شاعری کہنے پہ مجبور کر دیا؟
اس حیوان شریف نے تو اور بھی بہت سی چیزوں پر مجبور کیا ہے، جن میں سے صرف شاعری یہاں نقل کی ہے۔ :)
شکریہ تابش بھائی
یہ تو بہت ہی کتا نکلا۔
جی ہاں بہت ہی کتا۔ ویسے پطرس کا "بہت ہی کتا" کافی بڑا تھا، بکری کی جسامت والا۔ :)
 

سید ذیشان

محفلین

محمد وارث

لائبریرین
اچھا یہاں ایک سوال ہے کہ درج ذیل مصرع

میں عروض ڈاٹ کام "چھٹانک" کو سرخ دکھا رہا ہے۔ کیا اس کے وزن میں کوئی خرابی ہے؟
الف عین
محمد وارث ظہیراحمدظہیر سید ذیشان
انصاری صاحب مجھے تو اس میں مسئلہ نظر نہیں آ رہا، چھٹانک میں ہندی یا مخلوط نون ہے جو محسوب نہیں ہوگا اور اس کا وزن فعول ہوگا یعنی آپ نے درست باندھا ہے۔ :)
 

رانا

محفلین
چھٹانک کا وزن سائٹ پر غلط ہے اس کو درست کرتا ہوں :)
اردو محفل کی طبعیت سالگرہ کی خوشی میں بذلہ سنجی پر مائل دکھائی دیتی ہے۔:)
اپنے دھاگے میں اردو کے معیار کی بات کرتے ہوئے ہم سے لفظ ’معیار‘ ہی غلط لکھا گیا یعنی جو معیار کا پیمانہ تھا وہی گردن زدنی ٹھہرا۔:)
اور اس پوری نظم میں سے بھی صرف ایک لفظ چھٹانک کا وزن ہی عروض انجن کے نزدیک گردن زدنی ٹھہرا جبکہ چھٹانک بذات خود وزن کا پیمانہ ہے۔:)
 
ایک پلّا، جو کہ ہوگا حد سے حد اک دو چھٹانک
مجھ پہ بھونکے جاتا ہے شاید ہنسانے کے لیے

اس نے بڑے ہوکر "کتا " جو بننا ہے۔ ویسے "کتا " "کتا " ہی ہوتا ہے پیدائشی طور پر۔۔۔ "کتا " کتے کا پلا ہی ہوتا ہے کتا نہیں۔ اصل "کتا " تو اس کا باپ ہوتا ہے،
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
عبید بھائی ، وزن کے بارے میں تو اب کوئی بات باقی نہ رہی کہنے کے لئے ۔ البتہ آپ کی واردتِ کلبی جو اس نظم کا محرک بنی اس کے بارے میں عرض کیا ہے: (صادق حسین ایڈووکیٹ مرحوم سے معذرت کے ساتھ)
تندیِ کلبِ مقابل سے نہ گھبرا اے عبید!
بھونکتا ہے یہ تجھے سرپٹ بھگانے کے لئے
:D
 

جاسمن

لائبریرین
ہاہاہاہا۔:D:LOL::ROFLMAO:
بہت خوب!
عبید بھائی!
"کتیات" میں ایک عظیم اضافہ۔:D
 
آخری تدوین:
گھر سے میں اکثر نکلتا ہوں جو جانے کے لیے
دیکھ لوں ان کو تو مڑجاتا ہوں آنے کے لیے

کیا ہی عمدہ شعر کہا ہے بھیا۔
شکریہ امجد بھائی :)
ہاہاہاہا۔:D:LOL::ROFLMAO:
بہت خوب!
عبید بھائی "کتیات" میں ایک عظیم اضافہ۔:D
شکریہ آپا۔
 

ایس ایس ساگر

لائبریرین
تو سمجھتا ہے یہ کتے ہیں ستانے کے لیے
یہ تو ہوتے ہیں فقط تجھ کو بھگانے کے لیے

کون کہتا ہے کہ پورا جھنڈ ان کا چاہیے
دو ہی کافی ہیں تجھے مجنوں بنانے کے لیے

گھر سے میں اکثر نکلتا ہوں جو جانے کے لیے
دیکھ لوں ان کو تو مڑجاتا ہوں آنے کے لیے

حیف بر قسمت کہ ٹھہرا ہے وہی ان کا مقام
جو مرا رستہ ہے اکثر آنے جانے کے لیے

پاؤں اک کتے کی دم پر آگیا تھا ایک دن
آج تک خوابوں میں آتے ہیں ڈرانے کے لیے

ایک پلّا، جو کہ ہوگا حد سے حد اک دو چھٹانک
مجھ پہ بھونکے جاتا ہے شاید ہنسانے کے لیے
بہت خوب لکھا ہے عبید بھائی۔ماشااللہ۔
 
Top