عاطف ملک
محفلین
عظیم بھائی محفل کے بہت اچھے شاعر ہیں۔ان کی ایک انتہائی خوبصورت غزل کی پیروڈی استادِ محترم سے اصلاح کے بعد پیشِ خدمت ہے:
عظیم بھائی کی غزل کا ربط:
https://www.urduweb.org/mehfil/threads/عظیم-کی-شاعری-برائے-اصلاح-و-تنقید-و-تبصرہ.66516/
عظیم بھائی سے معذرت کے ساتھ(امید ہے معذرت قبول کی جائے گی):
مکڑیوں کے جالوں سے ان کو خوف آتا ہے
قورمے میں بالوں سے ان کو خوف آتا ہے
آپ کتنی دل کش ہیں اور میں کتنا دل جو ہوں
"میرے ان خیالوں سے ان کو خوف آتا ہے"
چینیوں سے، گوروں سے، ان کی خوب بنتی ہے
حبشیوں سے، کالوں سے، ان کو خوف آتا ہے
جب اداس ہوتے ہیں، سنتے ہیں وہ "نصرت" کو
باقی سب قوالوں سے، ان کو خوف آتا ہے
یوں تو وہ دہن سے بھی،آگ خوب اگلتے ہیں
پر زباں کے چھالوں سے ان کو خوف آتا ہے
جو لباس بھی پہنیں، "بولڈ" ہی پہنتے ہیں
پر ٹپکتی رالوں سے ان کو خوف آتا ہے
مکڑیوں کے جالوں سے ان کو خوف آتا ہے
قورمے میں بالوں سے ان کو خوف آتا ہے
آپ کتنی دل کش ہیں اور میں کتنا دل جو ہوں
"میرے ان خیالوں سے ان کو خوف آتا ہے"
چینیوں سے، گوروں سے، ان کی خوب بنتی ہے
حبشیوں سے، کالوں سے، ان کو خوف آتا ہے
جب اداس ہوتے ہیں، سنتے ہیں وہ "نصرت" کو
باقی سب قوالوں سے، ان کو خوف آتا ہے
یوں تو وہ دہن سے بھی،آگ خوب اگلتے ہیں
پر زباں کے چھالوں سے ان کو خوف آتا ہے
جو لباس بھی پہنیں، "بولڈ" ہی پہنتے ہیں
پر ٹپکتی رالوں سے ان کو خوف آتا ہے
عظیم بھائی کی غزل کا ربط:
https://www.urduweb.org/mehfil/threads/عظیم-کی-شاعری-برائے-اصلاح-و-تنقید-و-تبصرہ.66516/