پیروڈی: ہم کو "ہاؤس جاب" والا وہ زمانہ یاد ہے

عاطف ملک

محفلین
فیس بک کی مہربانی سے گزشتہ سال ہاؤس جاب کے دوران لکھی گئی ایک میڈیکل پیروڈی ہاتھ لگی ہے۔تمام محفلین کیلیے پیش ہے۔

(مولانا حسرت موہانی کی روح سے معذرت)

ایمرجنسی میں ترا ایس کے لگانا یاد ہے
ہم کو "ہاؤس جاب" والا وہ زمانہ یاد ہے

اک مریضہ کو فلوِڈ رَش کرا دینا ترا
اور پھر اس کو ہی آئسوکٹ چلانا یاد ہے

آئے دن بے عزتی تاخیر ہونے پر تری
اور ترا ہر روز پھر بھی لیٹ آنا یاد ہے

وہ ترا کرنا نہ کوئی کام بیڈ کا وقت پر
اور راؤنڈ پر علالت کا بہانہ یاد ہے

دیکھ کر مجھ کو بھڑک اٹھنا وہ پی جی آر کا
اور نظر پڑتے ہی تجھ پر، مسکرانا یاد ہے

فارما انڈسٹری پر وہ تری گہری نظر
آئے دن پھر نت نئے کھابوں پہ جانا یاد ہے

تذکرہ مت کیجیے گا عارض و گیسو کا اب
ہم کو بس پِت‍ّا، جگر، گردہ، مثانہ یاد ہے

عاطفؔ ملک
۱۸ اکتوبر ۲۰۱۷

نوٹ: کچھ اصطلاحات کا مفہوم سمجھانے کی کوشش کر رہا ہوں لیکن خالصتاً طبی نوعیت کی ہونے کے باعث اس میں کامیاب نہ ہو سکوں تو معذرت قبول کیجیے۔
ایس کے۔۔۔۔۔۔(Streptokinase(SK۔۔۔۔المعروف خون پتلا کرنے کا ٹیکہ
فلوِڈ رش کرانا۔۔۔۔fluid rush..... بلڈ پریشر زیادہ کرنے کیلیے ڈرپ لگانا
آئسوکِٹ(isoket) ۔۔۔۔۔۔بلڈ پریشر کم کرنے کی دوائی
پی جی آر(PGR) ۔۔۔۔۔۔Post Graduate Resident.... ہاؤس آفیسرز کے سینیئر
فارما انڈسٹری۔۔۔۔۔۔دوا ساز کمپنی

آخری تدوین:

عرفان سعید

بہت خوب! مزیدار

آپ کو پِت‍ّا، جگر، گردہ، مثانہ یاد ہے
ہم کو بس کیمسٹری میں سر پھنسانا یاد ہے
 
الف عین

لائبریرین
بہت خوب پیروڈی ہے اگرچہ فٹ.نوٹ دیکھنے کی ضرورت پڑی. (ایک لفظ کھابا پھر بھی سمجھ میں نہیں آیا )
ویسے تو درست ہے اور پیروڈی میں اغلاط بھی چل جاتی ہیں لیکن پھر بھی 'ایمرجینسی' جس طرح باندھا گیا ہے اُس طرح پسند نہیں آیا
 
عاطف ملک

محفلین
بہت خوب! مزیدار

آپ کو پِت‍ّا، جگر، گردہ، مثانہ یاد ہے
ہم کو بس کیمسٹری میں سر پھنسانا یاد ہے
بہت بہت شکریہ جناب:)
بہت خوب پیروڈی ہے اگرچہ فٹ.نوٹ دیکھنے کی ضرورت پڑی. (ایک لفظ کھابا پھر بھی سمجھ میں نہیں آیا )
کھابا. .. .. ( a slang).. .... . اس ظہرانے یا عشائیے کو کہتے ہیں جن کا اہتمام دوا ساز کمپنیاں ڈاکٹروں کیلیے کرتی ہیں:disdain:
ویسے تو درست ہے اور پیروڈی میں اغلاط بھی چل جاتی ہیں لیکن پھر بھی 'ایمرجینسی' جس طرح باندھا گیا ہے اُس طرح پسند نہیں آیا
استادِ محترم پسند تو ایسا مجھے بھی نہیں ہے لیکن بہتر متبادل نہ مل سکا(n)
پیروڈی کو آپ نے تبصرے کے لائق سمجھا، اس کیلیے ممنون ہوں۔:):):)
 
فیس بک کی مہربانی سے گزشتہ سال ہاؤس جاب کے دوران لکھی گئی ایک میڈیکل پیروڈی ہاتھ لگی ہے۔تمام محفلین کیلیے پیش ہے۔

(مولانا حسرت موہانی کی روح سے معذرت)

ایمرجنسی میں ترا ایس کے لگانا یاد ہے
ہم کو "ہاؤس جاب" والا وہ زمانہ یاد ہے

اک مریضہ کو فلوِڈ رَش کرا دینا ترا
اور پھر اس کو ہی آئسوکٹ چلانا یاد ہے

آئے دن بے عزتی تاخیر ہونے پر تری
اور ترا ہر روز پھر بھی لیٹ آنا یاد ہے

وہ ترا کرنا نہ کوئی کام بیڈ کا وقت پر
اور راؤنڈ پر علالت کا بہانہ یاد ہے

دیکھ کر مجھ کو بھڑک اٹھنا وہ پی جی آر کا
اور نظر پڑتے ہی تجھ پر، مسکرانا یاد ہے

فارما انڈسٹری پر وہ تری گہری نظر
آئے دن پھر نت نئے کھابوں پہ جانا یاد ہے

تذکرہ مت کیجیے گا عارض و گیسو کا اب
ہم کو بس پِت‍ّا، جگر، گردہ، مثانہ یاد ہے

عاطفؔ ملک
۱۸ اکتوبر ۲۰۱۷

نوٹ: کچھ اصطلاحات کا مفہوم سمجھانے کی کوشش کر رہا ہوں لیکن خالصتاً طبی نوعیت کی ہونے کے باعث اس میں کامیاب نہ ہو سکوں تو معذرت قبول کیجیے۔

ایس کے۔۔۔۔۔۔(Streptokinase(SK۔۔۔۔المعروف خون پتلا کرنے کا ٹیکہ
فلوِڈ رش کرانا۔۔۔۔fluid rush..... بلڈ پریشر زیادہ کرنے کیلیے ڈرپ لگانا
آئسوکِٹ(isoket) ۔۔۔۔۔۔بلڈ پریشر کم کرنے کی دوائی
پی جی آر(PGR) ۔۔۔۔۔۔Post Graduate Resident.... ہاؤس آفیسرز کے سینیئر
فارما انڈسٹری۔۔۔۔۔۔دوا ساز کمپنی
بہت خوب عاطف بھیا۔ اچھا کلام ہے، کچھ شعر تو بہت ہی شاندار ہیں۔ خوش رہیں، مسکراتے رہیں اور ہم سب کو یوں ہی ہنساتے رہیں۔
 
عاطف ملک

محفلین
:D
بہت مزے کی پیروڈی ہے۔
کھابا۔۔۔۔اور ڈھابا
یعنی ڈھابا پہ کھابا ملے گا؟
ہاں جی۔۔۔۔۔کھابا ہماری اصطلاح میں مفت کے کھانے کو کہا جاتا ہے۔
بہت خوب عاطف بھیا۔ اچھا کلام ہے، کچھ شعر تو بہت ہی شاندار ہیں۔ خوش رہیں، مسکراتے رہیں اور ہم سب کو یوں ہی ہنساتے رہیں۔
بہت بہت شکریہ جناب:)
آپ نے تعریف کی، ہماری محنت کا اجر وصول ہوا۔
رسید لکھ دی ہے کہ سند رہے اور وقتِ ضرورت کام آئے:battingeyelashes:
 
Top