پیروڈی

شاعری میں پیروڈی کا اپنا ایک مزہ ہے۔اگرچہ اردو شاعری نے اسے انگریزی سے مستعار لیا ہے۔لیکن پھر اس پر قبضہ ہی کرلیا۔۔
کیا ہی بات ہی اردو کی۔۔
تو ایک پیرڈی بمع اصل شعر کے عرض ہے۔
اصل
ارادہ تھا تر کِ محبت کا لیکن, فر یب تبسم میں پھر آ گئے ہم
ابھی کھا کے ٹھو کر سنبھلنے نہ پائے, کہ پھر کھائی ٹھوکر سنبھلتے سنبھلتے
پیروڈی
کیا سبزی والے کو اس نے اشارہ
اور ہم خوش فہم رک گئے چلتے چلتے
صدا اس کی سن کر نکل آئے گھر سے
کوئی آٹھ بھائی اچھلتے اچھلتے
سمجھ کر ہمیں کوئی فٹ بال گویا
یوں لاتوں پہ رکھا تھا سب بھائیوں نے
ابھی کھا کے ٹھوکر سنبھلنے نہ پائے
کہ پھر کھائی ٹھوکر سنبھلتے سنبھلتے

سب حضرات و خواتین کو دعوت ہے۔اپنی پسند کی پیروڈی لکھیں۔
(حضرات کو خواتین پر اس لئے مقدم کیا کہ قرآن میں مرد کو عورت پر قوام مقرر کیا گیا ہے۔اور قوام کو مقوم پر ترجیح حاصل ہے)
 
اصل
بازیچہ اطفال ہے دنیا مرے آگے
ہوتا ہے شب و روز تماشا مرے آگے
پیروڈی
کھانے میں بھی چھک چھک ہے تو پینے میں بھی کل کل
یہ گھر بنا رہتا ہے اکھاڑہ میرے آگے
بیگم کا بھلا ہوکہ بنا ٹکٹ بھی انجان
ہوتا ہے شب و روز تماشا میرے آگے
 

محمداحمد

لائبریرین
شاعری میں پیروڈی کا اپنا ایک مزہ ہے۔اگرچہ اردو شاعری نے اسے انگریزی سے مستعار لیا ہے۔لیکن پھر اس پر قبضہ ہی کرلیا۔۔
کیا ہی بات ہی اردو کی۔۔
تو ایک پیرڈی بمع اصل شعر کے عرض ہے۔
اصل
ارادہ تھا تر کِ محبت کا لیکن, فر یب تبسم میں پھر آ گئے ہم
ابھی کھا کے ٹھو کر سنبھلنے نہ پائے, کہ پھر کھائی ٹھوکر سنبھلتے سنبھلتے
پیروڈی
کیا سبزی والے کو اس نے اشارہ
اور ہم خوش فہم رک گئے چلتے چلتے
صدا اس کی سن کر نکل آئے گھر سے
کوئی آٹھ بھائی اچھلتے اچھلتے
سمجھ کر ہمیں کوئی فٹ بال گویا
یوں لاتوں پہ رکھا تھا سب بھائیوں نے
ابھی کھا کے ٹھوکر سنبھلنے نہ پائے
کہ پھر کھائی ٹھوکر سنبھلتے سنبھلتے

پیروڈی خوب ہے۔ رائے شماری کا مقصد سمجھ نہیں آیا۔
 
اصل
ارادے سوچتا ہوں باندھتا ہوں توڑ دیتا ہوں
کہیں ایسا نہ ہو جائے کہیں ویسا نہ ہو جائے
پیروڈی
خیالوں میں کبھی بیگم کا ماتھا پھوڑ دیتے ہیں
کبھی چٹیا پکڑ کے جا کے میکے چھوڑ دیتے ہیں
مگر افسوس تو یہ ہے کہ ہم کمزور شوہر ہیں
ارادے باندھتے ہیں،سوچتے ہیں توڑ دیتے ہیں
 
پیروڈی خوب ہے۔ رائے شماری کا مقصد سمجھ نہیں آیا۔

یار جب میں یہ موضوع شروع کر رہا تھا تو رائے شماری کا آپشن آرہا تھا۔مجھے سمجھ نہیں آیا کہ یہ کیا ہے۔میں نے بھی کچھ لکھ دیا۔اس ویب سائیٹ کی کچھ اصطلاحات مجھے سمجھ نہیں آتیں۔
جیسے دھاگہ۔ اوتار وغیرہ
 
اصل غزل
گیسوئے تاب دار کو اور بھی تاب دار کر!
ہوش و خرد شکار کر قلب و نظر شکار کر
باغ بہشت سے مجھے حکم سفر دیا تھا کیوں؟
کار جہاں دراز ہے اب مرا انتظار کر!
پیروڈی
بیگم کو جتنے کام ہیں، آئیں گے یاد سب ابھی
تجھ کو ملے گا کچھ نہیں اس دم ہمیں پکار کر
آٹے کے بعد مرچ ہے،ہو گا کچھ اور بھی ابھی
کار جہاں دراز ہے،اب میرا انتظار کر
 

فرخ منظور

لائبریرین
شعیب صاحب۔ براہِ مہربانی اس قسم کے دھاگے گپ شپ میں شروع کیا کیجیے۔ میں اسے وہیں منتقل کر رہا ہوں۔
 
شعیب صاحب۔ براہِ مہربانی اس قسم کے دھاگے گپ شپ میں شروع کیا کیجیے۔ میں اسے وہیں منتقل کر رہا ہوں۔

السلام علیکم
حضرت بندہ اس ویب سائیٹ پر نیا ہے۔ابھی معلوم نہیں کہ اس میں کیا کیا ہے اور کس جگہ کیا بنانا ہے۔
آپ نے میرے نیو پیج کو صحیح جگہ منتقل کر دیا اس کے لئے جناب کا شکریہ۔
بندہ کو مزید مدد درکار ہوئی تو حضرت کو زحمت دوں گا۔
 
پہلی رات اور لوڈ شڈنگ
1.jpg

2.jpg

3.jpg

4.jpg
 

فرخ منظور

لائبریرین
شعیب صاحب۔ ایک اور عرض ہے کہ اس فورم میں تصویری مواد ارسال کرنے کی اجازت نہیں۔ اس لئے آئیندہ تصویری مواد ارسال نہ کیجیے گا ورنہ حذف کر دیا جائے گا۔ بہت شکریہ!
 
اصل
رنجش ہی سہی دل ہی دکھانے کے لئے آ
آ پھر سے مجھے چھوڑ کے جانے کے لئے آ
پیروڈی (پانی کے نلکے سے خطاب)
ہم روز غسل کرنے کی کب کرتے ہیں خواہش
تو آج ہمیں غسل کرانے کے لئے آ
بد بو سے کہیں دور سب احباب نہ بھاگیں
تو مجھ سے خفا ہے تو زمانے کے لئے آ
 
اس پیروڈی کا آخری مصرع تو سب نے سنا ہو گا لیکن اصل غزل شاید کسی کسی کو یاد ہو۔
کسی کو یاد ہو تو بھیج دیں۔ شکریہ
کبھی مل پائے گا ان روز کے جھگڑوں سے چھٹکا رہ
یا کوئی لاٹری نکلے یا پھر بیگم کا دم نکلے
نہ پرچی لاٹری کے لے سکیں نہ جان بیگم کی
ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے
 

نبیل

تکنیکی معاون
شعیب، کچھ شاعری سنبھال کر بھی رکھیے۔ فورم کی سالگرہ کے موقعے پر چند مشاعروں میں کام آئے گی۔
 

مغزل

محفلین
تعارف کی مد میں گزارش ہے کہ یہاں تعارف کی لڑی میں اپنا تعارف پوسٹ کیجے ۔ سلامت رہیں
 
شعیب، کچھ شاعری سنبھال کر بھی رکھیے۔ فورم کی سالگرہ کے موقعے پر چند مشاعروں میں کام آئے گی۔

جناب
اردو وہ زبان ہے جس میں کم از کم شاعری کی تو کوئی کمی نہیں۔صبح شام اشعار تخلیق ہوتے رہتے ہیں۔
انشا اللہ سالگرہ پر اسپیشل اشعار سناؤں گا۔
 
Top