جو میں بناتی ہوں وہ تو اس طرح ہے۔۔
میدہ ۔۔۔ اکلو
Yeast ۔۔۔ ٥٠ گرام
انڈے ۔۔۔٢ عدد
دودھ ۔۔۔۔٢ ڈیسی لیٹر
دہی ۔۔۔٢ ڈیسی لیٹر
نمک ۔۔۔۔ ا چائے کی چمچ
مکھن یا آئل ۔۔۔۔ ١٠٠ گرام
پانی ۔۔۔۔حسبِ ضرورت
ترکیب:-
١ ۔ میدے میں خمیر اور نمک ڈال کر مکس کر لیں۔
٢۔ دودھ، دہی اور انڈے (اچھی طرح پہلے پھینٹ لیں) اور مکھن کو مکس کر لیں۔
٣۔ پھر میدے میں ڈال کے مکس کر لیں۔ اور پھر بعد میں پانی سے جتنی ضرورت ہو آٹا گوندھ لیں۔
٤۔ آٹا اچھا خمیرہ ہونے کے لیے ٤،٥ گھنٹے پڑا رہنے دیں۔ اور آٹے کے اوپر آئل لگا لیں تاکہ وہ سوکھ نہ جائے۔ اور اوپر سے ڈھک دیں۔
روٹیاں بنانا تو آتا ہی ہو گا نا۔۔ پیزا بنانا بھی آسان ہی ہوتا ہے۔
روٹیاں بنا کر اوپر کیچپ لگا لیں۔ (کیچپ میں آپ نمک مرچ بھی ڈال سکتے ہیں)
اس کے اوپر پیزا چیز، پیاز، ٹماٹر، شملہ مرچ، زیتون، مشروم، چکن یا جو بھی آپ لگانا چاہتے ہیں۔۔۔۔۔ اس کے بعد بیک کر لیں۔ اور کھا لیں۔ اور اگر اچھا نہ بنے تو مجھے بالکل بھی کچھ نہ کہیے گا۔