پیسٹ کیجیے، مگر ایمانداری سے!

فرقان احمد

محفلین
کھیل کے اصول سادہ اور آسان ہیں مگر دھیان آپ نے خود رکھنا ہے کہ کچھ ایسا پیسٹ نہ کر دیجیے گا جو کہ آپ کی نجی زندگی سے متعلق ہو یا کوئی پاس ورڈ وغیرہ! :noxxx:

پہلے ہم باری لے لیتے ہیں ۔۔۔۔!

دنیا نے تیری یاد سے بیگانہ کر دیا
تجھ سے بھی دل فریب ہیں غم روزگار کے


یہ شعر فیض احمد فیض کا ہے اور ہم نے اردو محفل میں پوسٹ کرنے کے لیے نقل کیا ہو گا۔

تو کیا ہے آپ کی زنبیل میں، سامنے لائیے! :eat:
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
میں نے یہ ٹویٹ کاپی کیا تھا کہ یہ گھر سے کچھ ہی فاصلے پر ہے اور ان کی ٹینس کورٹس پر بیٹی اور میں نے کافی ٹینس کھیلا ہے تو اسے بھیج رہا تھا

 

سید عمران

محفلین
عنوان دیکھ کر ہم سمجھے تھے کہ ٹوتھ پیسٹ کرنے کے متعلق معلوماتی مضمون ہے...
مثلاً ٹوتھ پیسٹ کرتے وقت پیسٹ ایمان داری سے برش پر لگائیں، کسی قسم کی کنجوسی نہ کریں...
دن میں دو بار کریں، اس میں ڈنڈی نہ ماریں...
سوتے وقت ضرور کریں، اس میں سستی نہ کریں...
وغیرہ وغیرہ!!!
 

فہد اشرف

محفلین
خدا کو اہلِ زمیں جب بنا چکے تو فراق
پُکار اُٹھے کہ،،،،، خدا نے ہمیں بنایا ہے

فیس بک سے کاپی کیا تھا پوری غزل تلاش کرنے کے لیے۔
 

زیک

مسافر
پہلے ہم باری لے لیتے ہیں ۔۔۔۔!

دنیا نے تیری یاد سے بیگانہ کر دیا
تجھ سے بھی دل فریب ہیں غم روزگار کے


یہ شعر فیض احمد فیض کا ہے اور ہم نے اردو محفل میں پوسٹ کرنے کے لیے نقل کیا ہو گا۔

تو کیا ہے آپ کی زنبیل میں، سامنے لائیے! :eat:


دل خون ہوا ہو گا یونہی ، پھر ڈوب گیا ہو گا یونہی
ہم ڈوبتے سورج کا یونہی ہر روز نظارہ کرتے ہیں

خدا کو اہلِ زمیں جب بنا چکے تو فراق
پُکار اُٹھے کہ،،،،، خدا نے ہمیں بنایا ہے

فیس بک سے کاپی کیا تھا پوری غزل تلاش کرنے کے لیے۔
حسیں تیری آنکھیں، حسیں تیرے آنسو
یہیں ڈوب جانے کو جی چاہتا ہے
جگر مراد آبادی
یہ واقعی شاعرانہ محفل ہے!
 
Top