پیمبروں کے بیانوں میں گونجنے والا (از انور مسعود)

عاطف بٹ

محفلین
پیمبروں کے بیانوں میں گونجنے والا​
وہ نام سارے زمانوں میں گونجنے والا​
بس ایک نام انہی کا خدا کے نام کے بعد​
مؤذنوں کی اذانوں میں گونجنے والا​
ہے اسمِ سیّد و سالار و سرورِ عالم​
دلوں میں، ذہنوں میں، جانوں میں گونجنے والا​
بہ شکلِ مدحت و نعت و قصیدہ و توصیف​
وہ نام ساری زبانوں میں گونجنے والا​
وہ دخترانِ سرِ بام و دف بکف انؔور​
وہ نام ان کے ترانوں میں گونجنے والا​
 

عمراعظم

محفلین
جزاک اللہ۔۔۔۔۔ حالات کی موجودہ دلدل سے نکلنے کا آسان راستہ ،پیغمبرِ اسلام کے اُسوہء حسنہ پر عمل پیرا ہونے میں ہے۔
 

تلمیذ

لائبریرین
شاندار ہدیۂ عقیدت!
وہ دخترانِ سرِ بام و دف بکف انؔور​
وہ نام ان کے ترانوں میں گونجنے والا​
سر بام و دف بکف کی ترکیب ملاحظہ کریں۔ کیا بات ہے!​
 

آبی ٹوکول

محفلین
بہ شکلِ مدحت ونعت و قصیدہ و توصیف
وہ نام ساری زبانوں میں گونجنے والا

واہ سبحان اللہ کیا کہنے انورمسعود صاحب کے شکریہ عاطف بھائی نائس شئرنگ​
 

مہ جبین

محفلین
ہے اسمِ سیّد و سالار و سرورِ عالم
دلوں میں، ذہنوں میں، جانوں میں گونجنے والا
بہ شکلِ مدحت و نعت و قصیدہ و توصیف
وہ نام ساری زبانوں میں گونجنے والا
سبحان اللہ
عاطف بٹ ۔۔۔۔۔ محترم انور مسعود کے کلام سے بہترین انتخاب
جزاک اللہ
 

سید زبیر

محفلین
بے شک ۔۔و رفعنالک ذکرک
پیمبروں کے بیانوں میں گونجنے والا
وہ نام سارے زمانوں میں گونجنے والا
بس ایک نام انہی کا خدا کے نام کے بعد
مؤذنوں کی اذانوں میں گونجنے والا

جزاک اللہ عاطف بٹ سدا خوش رہیں
 
Top