پینٹنگ

ام اویس

محفلین
میں کچھ حد تک آپ سے متفق نہیں ہوں۔ یہ شخص پر منحصر ہے کہ وہ کافی چیزوں میں کچھ کچھ کر کے نام کمائے یا ایک فیلڈ میں بہت آگے جائے۔ دونوں میں کوئی برائی نہیں۔ اصل بات یہ ہے کہ آپ کیا چاہتے ہیں اور کس میں خوشی محسوس کرتے ہیں۔
اس سے بھی پہلی بات یہ ہے کہ کیا آپ جانتے ہیں جو کام آپ کر رہے ہیں یا کرنا چاہتے ہیں وہ خود آپ کی خوشی بھی ہے یا آپ کسی کی خوشی حاصل کرنے کے لیے وہ کام اچھا اور بہترین انداز میں کر رہے ہیں ۔
جہاں تک لڑکیوں ، بچیوں یا عورتوں کی صلاحیتوں اور خوشیوں کا معاملہ ہے وہ عموما والد ، بھائی یا شوہر کی خوشی اور پسند کے مطابق ہوتی ہیں ۔ یہ میرا تجربہ اور تجزیہ ہے دوسروں کا مختلف ہوسکتا ہے
 
سات سال کی عمر میں میری بیٹی کی پینٹنگ
384406_10150403408456082_882033906_n.jpg
واہ بہت عمدہ ہے۔
 
جاسمن

لائبریرین
اس سے بھی پہلی بات یہ ہے کہ کیا آپ جانتے ہیں جو کام آپ کر رہے ہیں یا کرنا چاہتے ہیں وہ خود آپ کی خوشی بھی ہے یا آپ کسی کی خوشی حاصل کرنے کے لیے وہ کام اچھا اور بہترین انداز میں کر رہے ہیں ۔
جہاں تک لڑکیوں ، بچیوں یا عورتوں کی صلاحیتوں اور خوشیوں کا معاملہ ہے وہ عموما والد ، بھائی یا شوہر کی خوشی اور پسند کے مطابق ہوتی ہیں ۔ یہ میرا تجربہ اور تجزیہ ہے دوسروں کا مختلف ہوسکتا ہے
آپ کی دونوں باتوں سے کافی حد تک متفق ہوں۔
 
اس سے بھی پہلی بات یہ ہے کہ کیا آپ جانتے ہیں جو کام آپ کر رہے ہیں یا کرنا چاہتے ہیں وہ خود آپ کی خوشی بھی ہے یا آپ کسی کی خوشی حاصل کرنے کے لیے وہ کام اچھا اور بہترین انداز میں کر رہے ہیں ۔
جہاں تک لڑکیوں ، بچیوں یا عورتوں کی صلاحیتوں اور خوشیوں کا معاملہ ہے وہ عموما والد ، بھائی یا شوہر کی خوشی اور پسند کے مطابق ہوتی ہیں ۔ یہ میرا تجربہ اور تجزیہ ہے دوسروں کا مختلف ہوسکتا ہے
ویسے میں زیادہ تر کام اپنی خوشی اور پسند سے کرتی ہوں، صرف خود کو اچھا لگنے کے لیے اور اپنی خوشی کی دولت بڑھانے کے لیے. اگر میں خود کسی کام سے مطمئن نہیں تو پوری کوشش ہوتی ہے کہ نہ کروں چاہے کوئی کتنا بھی کہے. کیونکہ YOLO.
یہ بات بھی وقت کے ساتھ ساتھ آئی ہے ورنہ شروع میں بہت جلدی اپنے کام بھی دوسروں کے مطابق کر لیتی تھی، پھر علم ہوا کہ دوسروں کو پتہ بھی نہیں چلتا کہ ہماری زندگی کے دھارے مڑ گئے ہیں یا ہم کس حد تک کسی چیز کے زیر اثر آگئے ہیں یا ہم نے ان کے لیے کیا کیا کِیا ہے، بس زندگی ہماری خراب ہوتی ہے. اب کوشش ہوتی ہے کہ کم سے کم سمجھوتے کروں اور جتنا جی سکتی ہوں اپنے حساب سے جئیوں! :)
 
آخری تدوین:
ویسے میں زیادہ تر کام اپنی خوشی اور پسند سے کرتی ہوں، صرف خود کو اچھا لگنے کے لیے اور اپنی خوشی کی دولت بڑھانے کے لیے. اگر میں خود کسی کام سے مطمئن نہیں تو پوری کوشش ہوتی ہے کہ نہ کروں چاہے کوئی کتنا بھی کہے. کیونکہ YOLO.
یہ بات بھی وقت کے ساتھ ساتھ آئی ہے ورنہ شروع میں بہت جلدی اپنے کام بھی دوسروں کے مطابق کر لیتی تھی، پھر علم ہوا کہ دوسروں کو پتہ بھی نہیں چلتا کہ ہماری زندگی کے دھارے مڑ گئے ہیں یا ہم کس حد تک کسی چیز کے زیر اثر آگئے ہیں یا ہم نے ان کے لیے کیا کیا کِیا ہے، بس زندگی ہماری خراب ہوتی ہے. اب کوشش کوتی ہے کہ کم سے کم سمجھوتے کروں اور جتنا جی سکتی ہوں اپنے حساب سے جئیوں! :)
یولو کیا ہوتا ہے؟
 
بنی ٹھنی کو تلاش کر رہا تھا کہ اس مغل شہزادی کی چونچ جیسی نوک اور منحنی سے ہونٹ نے پریشان کیا، میں نے کچھ تبدیلی کی ہے اس میں :) بائیں والی اصل ہے :)
comparison_zpseypltsmb.png
 
محمد عدنان اکبری نقیبی بھائی یہ میڈم جاسمن کی کل کی موٹی ویشن تھی کہ پھر سے کافی عرصے کے بعد کچھ کرنے کا سوچا :)
ماشاء اللہ ،
خرم بھائی جاسمن آپا کی جانب سے کچھ نیا کرنے کی تحریک آپ کے لیے کافی کارگر ثابت ہوسکتی ہے ،
آپ کے محنت اور لگن قابل تعریف ہے ،
خوب محنت کریں اور اپنے فن پاروں کو نمائش کے لیے محفل میں محفلین کے روبرو پیش کرکے داد اور ستائش کے پھول سمیٹے ۔
 
شکریہ، جزاک اللہ، انشا اللہ ضرور کروں گا دو ماہ تک ایک بڑے پراجیکٹ سے چھٹکارہ مل جائے گا تو پھر خوب ساری پینٹنگز بنانی ہیں انشا اللہ :)
 
خرم!
زبردست پہ ڈھیروں زبریں۔
یقین کیجیے مجھے اس بات کی بہت خوشی ہے کہ آپ نے اپنے قیمتی وقت سے کچھ وقت اس بے کار کوشش کو دیا۔ ایک عرصے سے آپ کو اردو محفل پر پڑھتا آرہا تھا لیکن کبھی بات نہیں ہوئی تھی۔ سینیر ممبرز میں سے بہت کم سے میری یہاں بات ہوتی ہے۔ جزاک اللہ، شکریہ۔ :)
 
Top