پین ڈرائیو موڈیم

یوسف-2

محفلین
ہم نے آپ کا کیا بگاڑا ہے؟
(×)"لکھنوی تہذیب" سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے کہ اگرآپ نے نہیں بگاڑا تو ہم بھی انتطار کرتے رہ جائیں کہ پہلے آپ پھر ہم :D

اتنی حسین آنکھیں دیکھ کر
(×) دیکھنے کو کس نے کہا تھا، ہم نے تو کہا تھا کہ ملیشین عینک کے ساتھ ساتھ ایسی ہی دو ملیشین آنکھیں بھی بھیج دیں جو وقتا" فوقتا" ہمارے لئے یہ عینک ڈھونڈ سکے۔ فی الوقت تو ہم پاکستانی عینک استعمال کرتے ہیں اور انہیں ڈھونڈوانے کے لئے دو پاکستانی نین موجود ہیں۔ کیا سمجھے؟

خزاں رسیدہ جوانی انگڑائیاں لینے لگی ہے
(×) بھئی سین اور شین تو صاف صاف بولا کرو۔ رسیدہ نہیں رشیدہ کہتے ہیں۔ بائی دا وے یہ رشیدہ کون ہے جس کی یاد اس خزاں کے موسم میں آنے لگی ہے :D
 
زلفی شاہ

لائبریرین
یوسف ثانی بھائی! کیا آپ رشیدہ مائی کو جانتے ہیں؟ آپ تو کوئی پہنچی ہوئی سرکار لگتے ہیں۔ میں نے ش کو س بنا کر ش کے نقطوں میں شیداں مائی عرف رشیداں مائی کو چھپانے کی کوشش کی۔ لیکن آپ نے س کی پاتال سے دے نکالا اس بیچاری کو۔ کچھ نہ کچھ دعوٰی تو آپ کو بھی ضرور ہے کہ آپ پہنچی ہوئی سرکار ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
خزاں رسیدہ جوانی کو شیداں، رشیدہ اور رشیداں کے تڑکے لگانے سے کچھ نہیں ہو گا۔ جو وقت گزر گیا سو گزر گیا۔ اب واپس نہیں آ سکتا۔ اب تو لگتا ہے رہے سہے پتے بھی جھڑنے کو ہوں گے۔
 
زلفی شاہ

لائبریرین
خزاں رسیدہ جوانی کو شیداں، رشیدہ اور رشیداں کے تڑکے لگانے سے کچھ نہیں ہو گا۔ جو وقت گزر گیا سو گزر گیا۔ اب واپس نہیں آ سکتا۔ اب تو لگتا ہے رہے سہے پتے بھی جھڑنے کو ہوں گے۔
آپ خزاں رسیدگی میں بہت منجھے ہوئے لگتے ہیں۔ کیا خیال ہے آپ کا یوسف ثانی بھائی؟؟؟
 
الف عین

لائبریرین
اس کا مطلب یہ ہے کہ اوپر لگائی گئی تصویروں والی موڈم پاکستان میں بیکار ہے ۔ اس کا سیدھا سادہ مطلب یہ ہوا کہ اس پر جو سرمایہ کاری میں نے کی ہے وہ سارا سرمایہ بیکار گیا۔ میرے ذہین دوست شمشاد دوست بھائی کوئی اس کا حل نکالو، نہیں تو میں تو کنگال ہو جاؤں گا۔
جب پاکستان میں نہیں ملتیں تو اور اچھا ہے، اب تم کسی بھی کمپنی کا سم لے کر اسے استعمال کر سکتے ہو۔ بس اس میں جی پی آر ایس یا 2 جی ، کہ 3 جی نہیں ہیں پاکستان میں، جب کہ سب جگہ، بشمول ہندوستان 4 جی شروع ہو چکا ہے، ایکٹیو کروا لیں، اور فون میں استعمال کرنے کی بجائے یو ایس بی سٹک میں لگا کر استعمال کریں۔
 
استاد محترم قیمتی معلومات فراہم کرنے کابہت بہت شکریہ ۔
 
Top