مضمون پیٹا بائٹ

محمدصابر

محفلین
وزن کے لحاظ سے پیٹا بائٹ کا وزن

1980ء میں
1pbibm1.png

1980ء میں پیٹا بائٹ پورا کرنے کے لئے ایک گیگا بائٹ والی ہارڈ ڈسک (جو اس وقت سب سے بڑی تھی) دس لاکھ کی تعداد میں درکار تھی جن کا مجموعی وزن تقریبا ڈھائی لاکھ ٹن تھا اور قیمت تقریباچالیس ارب ڈالر تھی۔

اور آج کل
1pbwd.png

آج کل دو ٹیرابائٹ والی ویسٹرن ڈیجیٹل کی ہارڈ ڈسک کے ساتھ وزن کیا جائے تو اس میں؂ 500 ڈسک آئیں گی اور کل وزن 365 کلوگرام بنے گا جس کی قیمت تقریبا ایک لاکھ پچیس ہزار ڈالر ہو گی۔

آئیے اب دیکھ لیں کہ یہ پیٹا بائٹ کتنا بڑا ہوتا ہے؟
504x_whatsapetabyte.gif


یعنی دوکروڑ چار دراز والی الماریاں اگر لکھے ہوئے صفحوں سے بھری ہوں تو پھر وہ سارا لکھا ہوا موادایک پیٹا بائٹ بنتا ہے۔
یا اگر آپ کے پاس ایک پیٹا بائٹ کی ہارڈ ڈسک ہو تو پھر آپ 13٫3سال کی ہائی ڈیفینیشن ویڈیو اس پر ریکارڈ کر سکتے ہیں۔
یا پھر اس طرح سمجھ لیں کہ دنیا میں آج تک جو کچھ لکھا گیا چاہے وہ کسی بھی زبان میں لکھا گیا وہ صرف پچاس پیٹا بائٹ کی ہارڈ ڈسک پر پورا آجائے گا۔


بشکریہ matrixstore
اور gizmodo
 

رابطہ

محفلین
ایک تجویز ہے کہ تصاویر والی پوسٹنگ کا اقتباس اگر نہ لیا جائے تو پڑھنے والوں کو بہتر لگے گا۔ یہ میری رائے ہے۔
آپ کی رائے بالکل بجا ہے۔ میں معذرت خواہ ہوں کہ ایسا مجھ سے ہو گیا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ میں قدرے نیا ہوں یہاں۔ پوسٹ کرچکنے کے بعد مجھے خود بھی اچھا نہیں لگا تھا۔ آئندہ خیال رکھوں گا۔
 

ابو کاشان

محفلین
بھائی جان حیران ہوتے رہو گے تو کام کیسے کرو گے۔ میں بھی پہلے بہت حیران ہوتا تھا۔ آج 14 سال ہو گئے انٹرنیٹ استعمال کرتے ہوئے۔ اس کی رفتار کو مدِّ نظر رکھا تو اب کوئی بھی انہونی ہو جائے نئی نہیں لگتی۔
اردو اونبٹو میرے پاس چل نہیں رہا تھا تو مجھے شدّت سے ایک ایسی سائیٹ کی ضرورت پیش آئی جس کے ذریعہ بنا آپریٹنگ سسٹم انسٹال کیئے اسے استعمال کیا جا سکے۔ پرسوں باسم کی پوسٹ سے پتا لگا کہ گوگل اس سسٹم پر کام کر رہا ہے۔
تو بھائی اب جو ہو جائے وہ کم ہے۔
 
Top