پیپر وڈ اسٹائل علوی نستعلیق اور نفیس ویب نسخ میں

فہیم

لائبریرین
محفل کے لے آؤٹز میں ایک اسٹائل "پیپر وڈ‌" بھی ہے۔
لیکن اس کے ساتھ پرابلم یہ ہے کہ یہ صرف ایشیا ٹائپ فونٹ‌ میں ہے اگر ایشیا ٹائپ نہ ہوتو تاہوما نظر آتا ہے۔
کیا یہ اسٹائل علوی نستعلیق اور نفیس ویب نسخ میں بھی دستیاب ہوسکتا ہے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
جتنے زیادہ سٹائل ہوں، اتنا ہی ان کو اپڈیٹ کرنے کا کام بڑھ جاتا ہے۔ مجھے معلوم نہیں ہے کہ پیپروڈ‌ سٹائل کتنے لوگ استعمال کر رہے ہیں۔ میں علیحدہ سے مزید سٹائل شامل کرنے کی بجائے موجود ہ پیپروڈ سٹائل میں ہی علوی نستعلیق فونٹ‌ شامل کر دوں گا۔
 

الف عین

لائبریرین
بھئی نبیل، اب تو کم از کم اس کم بخت ایشیا ٹائپ سے چھٹکارا حاصل کر لو۔ ڈیفالٹ ہی علوی کر دو نا۔۔۔
اب شاید ہی کوئی ہوگا اردو نسخ ایشیا ٹائپ اب بھی استعمال کرنے والا۔۔ میں نے تو اس نئے لیپ ٹاپ میں انسٹال ہی نہیں کیا،
 

زیک

مسافر
پلیز ڈیفالٹ علوی نہ کریں کہ فائرفاکس میں کئ دفعہ اس کی آدھی سطر گر جاتی ہے اور پڑھنا دشوار ہو جاتا ہے۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
میری گزارش بھی یہی ہے کی ڈفائلٹ علوی نہ کریں۔ اس سے کمپیوٹر پر بوجھ زیادہ پڑ جاتا ہے اور کمپیوٹر کی سپیڈ کم ہوجاتی ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
نہیں سپیڈ پر تو فرق نہیں پڑتا۔ البتہ فائر فاکس کی بات میں مانتا ہوں۔۔ لیکن اس باعث کہ بہت سے فیچرس (کی بورڈ کے)اوپیرا میں نہیں آتے، میں انٹر نیٹ اکسپلورر استعمال کر رہا ہوں۔ ویسے فائر فاکس کے ورژن 2 میں مسائل کم ہیں۔
 
Top