پیپلز پارٹی اقتدار میں آئے گی تو عوام کو روٹی، کپڑا، مکان اور روزگار ملے گا، بلاول

جاسم محمد

محفلین

ویب ڈیسک ہفتہ 5 جون 2021

2186394-bilawal-1622867718-330-640x480.jpg

پاکستان پیپلزپارٹی انشااللہ آئندہ حکومت بنا کر عوام کے بنیادی مسائل کو ہمیشہ کی طرح حل کرتی رہے گی، بلاول بھٹو زرداری فوٹو: فائل

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی اقتدار میں آئے گی تو عوام کو روٹی، کپڑا، مکان اور روزگار ملے گا۔

اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جب پاکستان پیپلزپارٹی کی وفاقی حکومت تھی تو پانچ افراد کے عام گھرانے کی مہینے میں آٹے کی ضروریات ایک ہزار 975 روپوں میں پوری ہوجاتی تھیں، آج عمران خان کی حکومت میں پانچ افراد کے عام گھرانے کی آٹے کی ماہانہ ضروریات ساڑھے تین ہزار روپوں میں پوری ہورہی ہیں۔ پیپلز پارٹی کے دورِ حکومت میں ایک عام گھرانا اپنے بچوں کے کپڑے 600 روپوں میں خرید لیتا تھا اور آج وہ اس مد میں تین ہزار 600 روپے خرچ کررہا ہے۔ ہمارے دورِ حکومت میں 5 افراد کا ایک عام کنبہ گھر کے کرائے کی مد میں اوسطاً ساڑھے تین ہزار روپے ادا کرتا تھا اور آج 22 ہزار روپے ادا کررہا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر عالمی اقتصادی بحران کی وجہ سے پاکستان پیپلز پارٹی کے دور میں مہنگائی میں اضافہ ہوا تو اسی اعتبار سے ہم نے 59 فیصد تک عام آدمی کی آمدنی میں بھی اضافہ کیا

چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ روٹی، کپڑا، مکان اور روزگار کے وعدے کو پاکستان پیپلزپارٹی نے اپنے ہر دور میں نبھایا ہے، ملک میں دائیں بازو کی جماعتوں کی پالیسیاں ناکام ہوچکیں، پاکستان پیپلزپارٹی کی معاشی پالیسیاں ہی ملک کو آگے لے جاسکتی ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی اقتدار میں آئے گی تو عوام کو روٹی، کپڑا، مکان اور روزگار ملے گا۔ پاکستان پیپلزپارٹی انشااللہ آئندہ حکومت بنا کر عوام کے بنیادی مسائل کو ہمیشہ کی طرح حل کرتی رہے گی.
 
پیپلز پارٹی ۱۹۷۰ سے روٹی کپڑا مکان کا چورن بیچ رہی ہے۔ لوگ ان جھوٹے وعدوں پر پارٹی کو آج بھی ووٹ دیتے ہیں۔ لیکن اگر عمران اپنی تقاریر میں چورن بیچے کے کسی کو این آر او نہیں دوں گا تو سب کو آگ لگ جاتی ہے۔ :)
 
وسیم

محفلین
اور عوام صرف بھٹو زرداری شریف و خاکی وردی خاندان ہے۔ باقی بیس بائیس کروڑ کیڑے مکوڑے ہیں۔ انہیں روٹی کپڑا مکان اور روزگار کی ضرورت نہیں۔
 
یہ صرف بڑے بڑے نعرے ہوتے ہیں انہی نعروں پر عوام سے ووٹ لئے جاتے ہیں
 
سیما علی

لائبریرین
پیپلز پارٹی ۱۹۷۰ سے روٹی کپڑا مکان کا چورن بیچ رہی ہے۔ لوگ ان جھوٹے وعدوں پر پارٹی کو آج بھی ووٹ دیتے ہیں۔ لیکن اگر عمران اپنی تقاریر میں چورن بیچے کے کسی کو این آر او نہیں دوں گا تو سب کو آگ لگ جاتی ہے۔ :)
پیپلز پارٹی کا سندھ پر حکومت کا لگاتار تیرہواں سال اور
اس بات سے کوئی واسطہ نہیں کہ عوام مرے یا جئے ۔۔۔اقتدار چاھئے بس۔۔سندھ کی حالتِ زار بد سے بدتر ہوتی رہے زندہ ہے بھٹو زندہ ہے باقی قوم مردہ ہے ۔۔۔۔
 
Top