پیکاسا پر تصاویر کی جیو ٹیگنگ!

arifkarim

معطل
السلام و علیکم
خاکسار نے اپنے تازہ جی پی ایس کیمرہ Sony DSC-HX5V کیساتھ جو جیو ٹیگنگ یعنی تصویر کھینچے جانے والے مقام کو خودکار ٹیگ کرتا ہے ، کا ایک ٹیسٹ لیا ہے۔ فی الوقت ۹۰ فیصد درست مقام کو گوگل میپس پر خودکار ٹیگ کر رہا ہے۔ سونی زندہ باد! :)
البم کا ربط:
https://picasaweb.google.com/karimarif/20110322
آپ اگر سفر زیادہ کرتے ہیں تو مستقبل میں ضرور جی پی ایس فنکشن والا کیمرہ ہی لیں!
 
مدیر کی آخری تدوین:

طالوت

محفلین
مزے کی چیز ہے عارف ۔ ذرا کیمرے کی شکل ، مزید خصوصیات اور قیمت پر بھی ہلکی سی روشنی ڈالیں۔
 

arifkarim

معطل
مزے کی چیز ہے عارف ۔ ذرا کیمرے کی شکل ، مزید خصوصیات اور قیمت پر بھی ہلکی سی روشنی ڈالیں۔

ڈیجیٹل کیمروں کی تلاش اور کمنٹس کیلئے بہترین سائٹ:
http://snapsort.com/cameras/Sony/Cyber-shot_DSC-HX5v
یہاں آپ باآسانی تمام مشہور کیمروں کے اسنیپ، اسپیکس، قیمتوں اور مسائل سے متعلق گفتگو کر سکتے ہیں۔ دراصل مجھے تو فوٹوگرافی کا زیادہ شوق نہیں، لیکن گھر والوں کو اس سال سیر سپاٹے کیلئے ایک عدد کیمرے کی ضرورت تھی، یوں کافی سوچ بچار کے بعد اسکا فیصلہ کیا تھا:

sony_cyber-shot_dsc-hx5v_angle_medium.jpg

b282.gif
ویسے تو سائٹ کے مطابق اسکا رینک اس جیسے کیمروں کی صف میں چوتھا بنتا ہے لیکن چونکہ میں اچھی کوالٹی سینسر اور جی پی ایس دونوں کو پسند کرتا ہوں، اسلئے سونی کا انتخاب کیا۔ ورنہ تو دوسرے رینک پر نیکون کا کیمرہ بھی مسافروں کیلئے بہت عمدہ ہے۔
قیمت بمع کمبخت ٹیکس اور میموری کارڈ ۴ جی بی:
۲۰۰۰ نارویجن کرونرز
 
مدیر کی آخری تدوین:
Top