حمیرا عدنان
محفلین
ایبٹ آباد پولیس کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر چترال سے اسلام آباد آنے والا پی آئی اے کا جہاز حویلیاں کے قریب لاپتہ ہو گیا ہے۔
پاکستان کی سرکاری فضائی کمپنی پی آئی اے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اے ٹی آر 42 ساخت کے مسافر بردار طیارے میں چالیس افراد سوار تھے اور یہ چترال سے اسلام آباد آ رہا تھا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ حویلیاں کے قریب طیارے کا رابطہ منقطع ہو گیا اور تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اس کی تلاش جاری ہے۔
پی آئی اے نے ایمرجنسی رسپانس سینٹر بھی قائم کر دیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی ہیلی کاپٹر اور فوجی دستے جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دیے گئے ہیں۔
حویلیاں کے ڈی ایس پی خورشید تنولی نے نامہ نگار ذیشان ظفر کو بتایا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائینز کا جہاز پی کے 661 چترال سے اسلام آباد آ رہا تھا جب ایبٹ آباد کے قریب حویلیاں میں جہاز کا رابطہ کنٹرول ٹاور سے منقطع ہو گیا۔
پرواز پی کے 661 کی روانگی کا وقت تین بج کر تیس منٹ تھا جبکہ اسلام آباد آمد کا وقت 4 بج کر 40 منٹ تھا۔
ذرائع کا بتانا تھا کہ اسلام آباد پہنچنے سے کچھ پہلے طیارے کا ریڈار سے رابطہ منقطع ہوگیا۔
ماخذ بی بی سی اردو