پی آئی اے کا پری حج فلائٹس اپریشن کامیابی کے ساتھ مکلمل

عسکری

معطل
boeing_777_oct20a.jpg

کئی سال کی بد انتظامی اور لے دے کے بعد پہلی بار پی آئی اے نے پری حج فلائٹ اپریشن بغیر کسی پرابلم کے مکمل کر لیا ہے ۔ اس بار کوئی غیر ملکی جہاز لیز پر نہیں لیا گیا۔پی ائی اے نے 94 فیصد تک کامیاب فلائٹس اڑائی ہیں ۔ صرف ایک بار کمپیوٹر سسٹم میں خرابی وجہ سے مسئلہ ہوا ۔
اس بار 196 فلائٹس میں حاجیوں کو مدینہ اور جدہ پہنچایا گیا ۔99 فیصد سیٹ فیکٹر رہا اور 82 ہزار 823 حاجی پی آئی سے سعودی عرب پہنچے ۔آخری پرواز PK-2861 حاجیوں کو کوئٹہ سے لے کر روانہ ہوئی ۔ اس بار تینوں قسم کے جہاز استمال کیے گئے بوئنگ-747 جمبو - بوئنگ777 اور ائیر بس اے310 ۔ پی آئی اے کو کسی وارننگ یا جرمانے کا سامنہ نہیں کرنا پڑا

اب آتے ہیں ان کم بخت میڈیا والوں پر ۔ جب دن رات محنت لگن سے ہمارے پائلٹ آن بورڈ کریو -گراؤنڈ کریو اور انجینئیرز ٹیکنیشئنز یہ مشن مکمل کر رہے تھے تو ان کو سانپ سونکھ جاتا ہے پر 2 فلائٹس لیٹ ہوں چاہے ائیر لائن یا ائیر پورٹ یا کسی وجہ سے تو ادھم مچاتے پھرتے ہیں پر حوصلہ افزائی یا تشکر کے وقت ان کو موت پڑتی ہے جو کہ ان کے اینٹی سٹیٹ ہونے کا ثبوت ہے ۔
آخری فلائٹ بوئنگ777 کوئٹہ ائیر پورٹ پر
 
Top