پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (PITB) نے ڈیٹا سینٹر اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ سروسز جاری کر دیں، جس کی افتتاحی تقریب ارفع سافٹویئر ٹیکنالوجی پارک میں منعقد ہوئی۔
بورڈ کی جانب سے بھیجے گئے اعلامیہ کے مطابق یہ حکومت کا پہلا پبلک کلاؤڈ ہے جسے پی آئی ٹی بی کی جانب سےپیش کیا گیا ہے۔
پی آئی ٹی بی کلاؤڈ ارفع سافٹویئر ٹیکنالوجی پارک ڈیٹا سینٹر میں سرکاری و نجی شعبے کی تمام ایپلی کیشنز اور سروسز کی ہوسٹنگ کے لیے ٹیئر III (بین الاقوامی معیار) کی تمام سروسز کا حامل ڈیٹاسینٹر پیش کرے گا۔
تقریب کے دوران شرکا کو ٹیکنالوجیکل خصوصیات، سروسز اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ کے فوائد کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔
کلاؤڈ کمپیوٹنگ سروسز پروجیکٹ، جسے ” Cloud for Everyone” کا نام دیا گیا ہے، سرکاری و نجی شعبے کو چار پیکیجز وی پی ایس ہوسٹنگ، ہوسٹڈ ایکسچینج، شیئرپوائنٹ ہوسٹنگ اور ویب سائٹ ہوسٹنگ پیش کرتا ہے۔
یہ تمام سروسز ونڈوز پلیٹ فارم کے ساتھ ہیں۔ بیان کے مطابق یہ سروسز انتہائی مناسب قیمت پر مستحکم کاروباری اداروں اور ساتھ ساتھ اسٹارٹ اپس کی ہوسٹنگ اور آئی ٹی ضروریات کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
پی آئی ٹی بی کلاؤڈ کے ساتھ ہوسٹڈ سلوشنز کے لیے ماہانہ چارجز مندرجہ ذیل ہیں:
ویب سائٹ ہوسٹنگ:


وی پی ایس ہوسٹنگ:


پی آئی ٹی بی کا دعویٰ ہے کہ اس کا ڈیٹاسینٹر پیش کرتا ہے:
  • مضبوط انفرا اسٹرکچر
  • مرکزی ریپازیٹری
  • کو-لوکیشن سروسز
  • 10 گیگا تک کی نیٹ ورک کنیکٹیوٹی
  • نیٹ ورک سروسز کا مناسب استعمال
  • پبلک کلاؤڈ سروسز
  • محفوظ اور انتہائی قابل رسائی ویب ہوسٹنگ سروسز
  • انفرا اسٹرکچر کا طاقتور ڈھانچہ
  • انتہائی قابل رسائی ، قابل بھروسہ اور محفوظ معیار کی سروسز
  • سپورٹ سروسز کے لیے ون ونڈو آپریشن
  • موثر ٹیکنیکل سپورٹ سروسز کی 24/7 دستیابی
  • کم آپریشنل اخراجات
  • ویلیو ایڈڈ سروسز کی دستیابی
  • حادثے کی صورت میں بحالی اور سرگرمی جاری رہنے کی یقین دہانی
  • سیلف سروس پورٹل
آپ پی آئی ٹی بی کلاؤڈ سروسز کی ویب سائٹ یہاں دیکھ سکتے ہیں: http://cloud.pitb.gov.pk/
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی آئی ٹی بی چیئرمین ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ “پی آئی ٹی بی اقتصادی ترقی کے لیے پنجاب میں جدت کے کلچر کو مضبوط کرنے کی سمت کام کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں پی آئی ٹی بی پبلک کلاؤڈ اور ڈیٹا سینٹر سروسز ہوسٹنگ کے لیے ایک محفوظ اور قابل بھروسہ ماحول فراہم کریں گی اور پنجاب حکومت کے آئی ٹی بنیادی ڈھانچے کو نئی ٹیکنالوجیکل بلندیوں پر لے جائیں گی۔”
حکومت پنجاب نے یہ قدم چھوٹے اور بڑے کاروباری اور سرکاری اداروں کو عالمی معیار کی آئی ٹی تنصیبات کی فراہمی کے لیے اٹھایا ہے۔ یہ ادارے اپنی آئی ٹی آپریشنز کو سنبھالنے کے لیے ڈیٹا سینٹر تنصیبات کا انتخاب کر سکتے ہیں تاکہ اپنے بزنس کو موثر انداز اور ہموار انداز میں چلا سکیں
بشکریہ:پروپاکستانی
 

علی خان

محفلین
کیا آپ دوستوں کے خیال میں انکی قیمت اور ڈیٹا ٹرانسفر (Bandwidth ) وغیرہ کے متعلق انکی پالیسی ٹھیک ہے۔ مجھے تو نہیں خیال کہ انکی پالیسی بڑے کمپنیوں کے ساتھ مطابقت رکھتی ہے۔ اگر یہ انکے سے کم ریٹ پر نہیں دے سکتے تو کم از کم زیادہ تو نہ رکھیں۔ باقی آپ دوستوں کی آرا کا انتظار ہے۔
 
Top