نبیل
تکنیکی معاون
آج میرے ذہن میں خیال آیا کہ محفل فورم پر تاریخ بھی اردو میں دکھائی جانی چاہیے۔ محفل فورم جب پہلے پی ایچ پی بی بی اور بعد میں سی ایچ موڈ فورم پر چل رہی تھی تو وہاں لینگویج فائلوں میں مہینوں کے ناموں کا اردو ترجمہ کرکے اور پی ایچ پی کی ڈیٹ فارمیٹ تبدیل کرکے کام چل جاتا تھا۔ لیکن وی بلیٹن میں مہینوں کے نام براہ راست ترجمہ نہیں کیے جا سکتے بلکہ اس کے لیے اردو لوکیل (locale) متعین کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے۔ اس ربط پر اردو لوکیل کی قدریں موجود ہیں جو کہ ur یا urd ہیں۔ لیکن ان میں سے کوئی ویلیو درست کام نہیں کرتی۔ پھر مجھے یاد آیا کہ اردو کا لوکیل ur_PK بھی استعمال ہوتا ہے۔ میں نے اردو لینگویج سیٹنگ میں یہ ویلیو مہیا کی اور اس سے واقعی فورم پر تاریخ اور وقت کی سیٹنگ اردو میں ہو گئی ہے۔