پی ایچ پی سرور کا مسئلہ

راج

محفلین
نبیل بھائی آپ سے جاننا چاہتا ہوں- کہ کیا کوئی ایسا راستہ ہے کہ جس سے مجھے فائل سرور پر اپلوڈ نہ کرنی پڑے اور میں پی ایچ پی فائل کا پری ویو اپنے پی سی پر دیکھ سکوں اس سے کام فاسٹ ہو سکتا ہے - ورنہ اپلوڈ کرنے میں کافی وقت لگتا ہے پھر کوئی بدلاؤ ہو تو وہ الگ سے ٹھیک کرو اپلوڈ کرو پھر چیک کرو-
کبھی کبھی بہت پریشانی بھی ہوتی ہے اپلوڈنگ میں -
سو پورا ٹیسٹ پی سی پر کرکے آخر میں اپلوڈ کی جائے ایسا کچھ ہو سکتا ہے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
راج، پری ویو سے آپ کی کیا مراد ہے؟

جہاں تک پہلے پی سی پر ٹیسٹ کرنے کا تعلق ہے تو میں ہمیشہ اس بات پر زور دیتا آیا ہوں کہ اپنے پی سی پر ایک ٹیسٹ سسٹم سیٹ اپ کریں جس کا سٹرکچر بالکل وہی ہو جو کہ آپ کے ویب ہوسٹ پر ہے۔ پہلے اپنی تبدیلیاں اس لوکل سسٹم پر ٹیسٹ کریں اور یہاں ٹھیک چلنے کے بعد ہی اپنے ویب ہوسٹ پر اپلوڈ کریں۔ میرے اپنے کمپیوٹر پر محفل فورم کا پورا سیٹ اپ موجود ہے۔ پہلے میں اسی میں تمام تبدیلیاں کرکے ٹیسٹ کرتا ہوں اس کے بعد ہی لائیو فورم پر یہ تبدیلیاں ٹراننسفر کرتا ہوں۔

والسلام
 

راج

محفلین
میں نے آپ سے ذکر کیا تھا کہ میں نیاورق جریدے کے لیے فورم بنانا چاہتا ہوں- سو میں نے ٹیسٹ کے لیے Ueuo.com پر بنایا مگر انسٹال نہیں ہو رہا ہے- کیا اس کی وجہ ڈیٹا بیس نیومیرک ہے ؟ یا کہیں اور پرابلم ہے-


[/code]
phpBB : Critical Error

Could not query config information

DEBUG MODE

SQL Error : 1146 Table '67503.phpbb_config' doesn't exist

SELECT * FROM phpbb_config

Line : 215
File : common.php
کوڈ:
آپ نے فورم اپلوڈ کے تعلق سے نئے لوگوں کے لئے ٹیوٹوریل پوسٹ کیا تھا وہ ہے تلاش کر رہا تھا میں ابھی- کہ آپ مل گئے سوچا آپ سے ہی دریافت کرلوں-
[size][/color]
 

راج

محفلین
نبیل بھائی آپ نے بتایا نہیں کہ اس ایرر کا حل کیا ہے جو میں نے پچھلی پوسٹ میں کوڈ کیا ہوں- جبکہ اس سرور پر تو دوسروں کے فورم بخوبی چل رہے ہیں- لیکن میرا کیوں نہیں-
اور پی ایچ پی پی سی میں سیٹ اپ کسیے کریں اس بارے میں بھی آپ نے رہنمائی نہیں کی- میں جانتا ہوں آپ مصروف ہونگے اتنا وقت نہیں ہوگا آپ کے پاس - مگر اس وقت آپ سے ہی مدد کے لیے کہہ سکتا ہوں--- بس

 

راج

محفلین
کیا کوئی مجھے اس کا حل بتا سکتا ہے آخر فورم انسٹال کے وقت یہ ایرر کیوں آرہا ہے-

کوڈ:
phpBB : Critical Error

Could not connect to the database
 

نبیل

تکنیکی معاون
راج، اس ایرر کی ممکنہ وجوہات ذیل میں سے کوئی ایک ہو سکتی ہیں:

۔ آپ نے ابھی تک اپنے ویب ہوسٹ پر ڈیٹابیس نہیں بنایا ہے۔ فورم کی انسٹالیشن سے پہلے ڈیٹابیس بنانا ضروری ہے
۔آپ نے فورم کی انسٹالیشن کے وقت ڈیٹابیس کا نام، یوزر نیم یا پاسورڈ غلط دیا ہے

یا
۔آپ کے ویب ہوسٹ پر ڈیٹابیس سرور ڈاؤن ہے۔ :(
 

راج

محفلین
ممکن ہے تیسری وجہ ہو یعنی سرور پرابلم-
ورنہ وہاں پر ڈیٹابیس خود بخود بن گیا تھا بنانا نہیں پڑا -
یوزر نیم اور پاسورڈ تو میں نے وہاں سے کاپی پیسٹ کیا تھا-
سو شاید کوئی ایک وجہ ان میں سے ہو
اور ایک بات ڈیٹا بیس پورا نیومیرک ہے -
یعنی 67503 اس نام سے ہے- اور میں اسے بدل بھی نہیں سکتا- یہ خوبخود بن رہا ہے- میں نے حذف کرکے دوسرا کریٹ کیا مگر اس نے دوسری بار بھی خود سے ہی وہی نمبر واپس بنا دیا-
 
Top