پی ایچ پی لائبریری برائے اردو پی ڈی ایف؟

arifkarim

معطل
میرے ایک دوست کو اردو پی ڈی ایف جنریٹ کرنے کیلئے پی ایچ پی لائبریری کوڈ درکار ہے جسکی مدد سے یونیکوڈ ٹیکسٹ کو سیدھا درست طور پر پی ڈی ایف میں کنورٹ کیا جاسکے۔ وہ پہلے ہی مختلف فانٹس کیساتھ TCPDF لائبریری پر ناکام تجربات کر چکا ہے۔ اگر کسی دوست کے پاس اسکا متبادل ہو تو پیش کردیں۔ نوازش ہوگی! :)
 
میرے ایک دوست کو اردو پی ڈی ایف جنریٹ کرنے کیلئے پی ایچ پی لائبریری کوڈ درکار ہے جسکی مدد سے یونیکوڈ ٹیکسٹ کو سیدھا درست طور پر پی ڈی ایف میں کنورٹ کیا جاسکے۔ وہ پہلے ہی مختلف فانٹس کیساتھ TCPDF لائبریری پر ناکام تجربات کر چکا ہے۔ اگر کسی دوست کے پاس اسکا متبادل ہو تو پیش کردیں۔ نوازش ہوگی! :)
اس میں utf8 کی سپورٹ‌تو موجود ہے،تو کیوں نہ اسی میں اردو کو بھی ڈال دیا جائے ، عربی اور فارسی تو پہلے سے ہی اس میں ہیں تو اردو کی سپورٹ تو ناممکن نہیں ہو گی۔
ویسے آپ کے دوست نے جو تجربات کئےہیں‌وہ بھی اگر شیئر کردیتے کہ کہاں کہاں مشکلات آرہی ہیں تو زیادہ بہتر ہوتا۔
 
میں نے" اردو نسخ ایشیا ٹائپ" کو کنورٹ کر کے دیکھا تو یہ رزلٹ ملا

pic3t.jpg


بسم اللہ کے بعد یہ فقرہ لکھا ہوا ہے
"اس فورم میں مختلف بزنس، گرافکس اور ڈیسک ٹاپ پبلشنگ سوفٹ ویر میں اردو استعمال کرنے کے بارے میں ٹیوٹوریل فراہم کیے جائیں گے۔"
اور اس کے بعد بھی مختلف الفاظ مختلف جگہوں سے کاپی کر کے لگا دیے تھے ۔
انگلش کے الفابٹ بالکل غائب ہیں، نیچے ایک لائن میں وہ بھی لکھے تھے،

لیکن فونٹ کنورٹ کرتے ہوئے ایررآرہے تھے ،اور میرے خیال میں اب فونٹ سازی والے اس میں مدد کریں اور آنے والے مسائل کو حل کریں :grin:
pic1un.jpg


Read me فائل میں یہ حصہ اہمیت کا حامل ہے لیکن مجھے فونٹ میں آپ کورا ہی سمجھیں۔لیکن ہمارے پاس ایرر اس سے پہلی کمانڈ میں بھی آرہاہے۔جو کہ اوپر تصویر میں نظر آرہا ہو گا۔
3. Run makefont.php script.
* For TrueTypeUnicode:

$ php -q makefont.php myfont.ttf myfont.ufm

* For OpenTypeUnicode:

$ php -q makefont.php myfont.otf myfont.ufm

* For TrueType:

$ php -q makefont.php myfont.ttf myfont.afm

* For OpenType:

$ php -q makefont.php myfont.otf myfont.afm

* For Type1:

$ php -q makefont.php myfont.pfb myfont.afm

You may also specify additional parameters:

MakeFont(string $fontfile, string $fmfile [, boolean $embedded [, $enc="cp1252" [, $patch=array()]]])

* $fontfile : Path to the .ttf or .pfb file.
* $fmfile : Path to the .afm file for Type1 and TrueType or .ufm for TrueTypeUnicode.
* $embedded : Set to false to not embed the font, true otherwise (default).
* $enc : Name of the encoding table to use. Default value: cp1252. Omit this parameter for TrueType Unicode, OpenType Unicode and symbolic fonts like Symbol or ZapfDingBats. The encoding defines the association between a code (from 0 to 255) and a character. The first 128 are fixed and correspond to ASCII. The encodings are stored in .map files. Those available are:
o cp1250 (Central Europe)
o cp1251 (Cyrillic)
o cp1252 (Western Europe)
o cp1253 (Greek)
o cp1254 (Turkish)
o cp1255 (Hebrew)
o cp1257 (Baltic)
o cp1258 (Vietnamese)
o cp874 (Thai)
o iso-8859-1 (Western Europe)
o iso-8859-2 (Central Europe)
o iso-8859-4 (Baltic)
o iso-8859-5 (Cyrillic)
o iso-8859-7 (Greek)
o iso-8859-9 (Turkish)
o iso-8859-11 (Thai)
o iso-8859-15 (Western Europe)
o iso-8859-16 (Central Europe)
o koi8-r (Russian)
o koi8-u (Ukrainian)
Of course, the font must contain the characters corresponding to the chosen encoding. The encodings which begin with cp are those used by Windows; Linux systems usually use ISO.
* $patch : Optional modification of the encoding. Empty by default. This parameter gives the possibility to alter the encoding. Sometimes you may want to add some characters. For instance, ISO-8859-1 does not contain the euro symbol. To add it at position 164, pass array(164=>'Euro').

فونٹ فائلز
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ ابرار۔ یہ کافی اہم کام ہے اور اس کی کافی عرصے سے ضرورت بھی پیش آ رہی ہے۔ آپ پلیز اسے دوسرے فونٹس جیسے کہ نفیس ویب نسخ وغیرہ پر آزما کر دیکھیں۔ ہو سکتا ہے کہ کوئی ایک فونٹ درست کنورٹ ہو جائے۔
 

arifkarim

معطل
ہاں مجھے یہ فانٹ کا ہی مسئلہ لگ رہا ہے۔ اسٹینڈرڈ فانٹس ایریل یا ٹائمز رومن پر ٹرائی کریں۔
 
ہاں مجھے یہ فانٹ کا ہی مسئلہ لگ رہا ہے۔ اسٹینڈرڈ فانٹس ایریل یا ٹائمز رومن پر ٹرائی کریں۔
میں نے ایریل اور ٹاہوما پر بھی ٹرائی کیا ہے لیکن ان میں بھی ایرر آرہے ہیں۔
اچھا پہلے سٹیپ کی طرف آتے ہیں۔ جو کہ فائل کو ttf سے ufm کنورٹ کرنا ہے کیونکہ پہلا ایرر تو اسی میں‌آرہا ہے ، یہ بتائیں کہ کیا ہم کسی دوسرے پروگرام( فونٹ کریئٹر وغیرہ )سے ufm میں کنورٹ کر سکتے ہیں،تاکہ بغیر ایرر کے ہمارے پا س ufm کی فائل موجود ہو۔
 
میں نے جمیل نوری نستعلیق کو بھی کنورٹ کر کے دیکھا ہے اس کے انگلش کریکٹر تو ٹھیک بن رہے ہیں،لیکن اردو میں سے چندالفاظ اور سمبل (کاما،ڈیش وغیرہ) ٹھیک نظر آتے ہیں باقی نظر نہیں آرہے ، میں کنورٹنگ کا طریقہ تھوڑی تفصیل سے بتا دیتاہوں کیونکہ جوطریقہ ٹی سی پی ڈی ایف کی سائیٹ پر بتایا گیا ہے وہ مکمل نہیں‌ہے۔
کام آپ کو کمانڈ پرمپٹ پر کرنا پڑے گا۔کمانڈپرمپٹ کو کھول لیں اور جس فولڈرمیں ttf2ufm.exe پڑی ہوئی ہے اس جگہ پہنچ جائیں،بہتر ہے فونٹ کو بھی اسی فولڈر میں رکھ لیں۔ نام سمال لیٹر ز میں‌کر لیں۔بہتر ہے سپیسز ختم کر دیں‌ پھر ttf2ufm -a -F fontname لکھ کر انٹر کر دیں۔آپ کے پاس 3 نئی فائلز بن جائیں‌گی۔afm,t1a,ufm ایکسٹنشنز کے ساتھ ان فائلز کو اٹھائیں اور ساتھ میں ttf اور makefont.php کو بھی اور جس فولڈر میں پی ایچ پی انسٹال ہے ، وہاں کاپی کر دیں۔اس فولڈر میں php.exe کی فائل ہوگی۔میرے پاس wamp انسٹال ہے اس کا روٹ یہ ہے۔
c:\wamp\bin\php\php5.3.0
اب کمانڈ پرمپٹ کے ذریعے وہاں پہنچ جاہیں۔اور یہ کمانڈ لکھیں‌ php -v (پی ایچ پی سپیس مائنس وی) تو آپ کے پاس پی ایچ پی کا ورژن اور کچھ دوسری انفارمیشن ڈسپلے ہوگی۔اس کا مطلب آپ ٹھیک جگہ پر ہیں۔
اب آپ php -q makefont.php fontname.ttf fontname.ufm کی کمانڈ دیں تو آپ کے پاس تین نئی فائلز بن جائیں گی( .z,ctg.z,php) کی ایکسٹنشن کے ساتھ جنہیں آپ( tcpdf ) کے فونٹ کے فولڈر میں پیسٹ کر دیں۔اور انہیں استمال کریں۔
ویسے تو آپ پاتھ دے کر بھی فائلز جنریٹ کر سکتے ہیں لیکن میں آسانی کیلیے php کے فولڈر میں‌کاپی کر لیتا ہوں باقی آپ کی مرضی۔
یو ایف ایم ( یونیکوڈ فونٹ میپ ) کو آپ نوٹ پیڈ میں‌بھی کھول سکتے ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
مجھے ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ موجودہ ٹولز اس مقصد کے لیے کچھ ناکافی ہیں۔ اردو فونٹس کے ساتھ استعمال کے لیے انہیں کچھ بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ یہ کافی اہم کام ہے اور اس سمت ضرور تحقیق کی جانی چاہیے۔
 
اس کام کو کرنے کیلیے فونٹ کی سدبد بھی ہونی چاہیے ، کیونکہ مجھے لگتا ہے اس میں کچھ ویلیوز مینولی بھی ڈالنی پڑیں گی تب ہی کچھ کام بنے گا۔ لیکن فونٹ کے بارے میں معلومات رکھنے والے خاموش ہیں ۔
 

باسم

محفلین
جملہ! کیلیے bpg_glaho_aial فونٹ استعمال ہورہا ہے جس سے اردو الفاظ نظر تو درست آتے ہیں مگر الفاظ بائیں سے دائیں جانب آتے ہیں اور کچھ اردو الفاظ آپس میں مل جاتے ہیں۔
یہ فونٹ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔
اردو جملہ! مکمل پیکج میں فونٹ شامل کرنے کی ضرورت ہےلینگوج پیک میں موجود شامل ہے
اس فونٹ کو بدلنے کیلیے ttf2ufm ٹول استعمال ہوا ہے۔
عربی کیلیے almohanad استعمال ہورہا ہے اور سندھی کیلیے mbsindhiweb
dejavu کو بھی چیک کرسکتے ہیں فارسی کیلیے غالباً یہی استعمال ہورہا ہے
ان فونٹس کے ذریعے یہ بھی دیکھ سکتے ہیں کہ نقص کہاں ہے
اور اوپن سورس فانٹس میں اردو سپورٹ کی طرف توجہ دینے کی بھی ضرورت ہے جیسے dejavu
 

باسم

محفلین
جملہ! کیلیے bpg_glaho_aial فونٹ استعمال ہورہا ہے جس سے اردو الفاظ نظر تو درست آتے ہیں مگر الفاظ بائیں سے دائیں جانب آتے ہیں اور کچھ اردو الفاظ آپس میں مل جاتے ہیں۔
یہ فونٹ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔
اردو جملہ! مکمل پیکج میں فونٹ شامل کرنے کی ضرورت ہےلینگوج پیک میں موجود شامل ہے
اس فونٹ کو بدلنے کیلیے ttf2ufm ٹول استعمال ہوا ہے۔
عربی کیلیے almohanad استعمال ہورہا ہے اور سندھی کیلیے mbsindhiweb
dejavu کو بھی چیک کرسکتے ہیں فارسی کیلیے غالباً یہی استعمال ہورہا ہے
ان فونٹس کے ذریعے یہ بھی دیکھ سکتے ہیں کہ نقص کہاں ہے
اور اوپن سورس فانٹس میں اردو سپورٹ کی طرف توجہ دینے کی بھی ضرورت ہے جیسے dejavu
 
تھوڑا سا کام شروع کیا تھا اس دن پھر سسٹم اپگریڈ کرنے کے چکر میں کچھ چیزیں ابھی تک بیک اپ نہیں کر سکا ہوں۔ ان شاء اللہ جلدی ہی کام آگے بڑھاتا ہوں اور رپورٹ دیتا ہوں۔
 
Top