پی ایچ پی کی مدد درکار ہے

دوست

محفلین
آداب عرض‌ ہے۔
میں اپنے ورڈپریس بلاگ پر بی بی کوڈ کی سپورٹ شامل کرنا چاہتا ہوں۔ اس کے لیے ایک پلگ ان بھی مل گیا ہے۔ لیکن یہ یونیکوڈ کو سپورٹ‌ نہیں‌ کرتا۔ چناچہ پوسٹ کا متن عجیب و غریب شکل اختیار کرلیتا ہے۔ جبکہ باقی زمرے وغیرہ اردو ہی رہتے ہیں۔ کیا کوئی دوست اس کا معائنہ کرکے انکوڈنگ یو ٹی ایف 8 کرسکتا ہے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
ہمم۔۔
میں نے اس کا سرسری جائزہ لیا ہے اور مجھے کچھ فائلوں میں پی ایچ پی کے سٹرنگ فنکشنز کا استعمال نظر آیا ہے جیسے کہ strtolower اور substr وغیرہ۔ یہ فنکشن یو ٹی ایف ڈیٹا کو کرپٹ‌ کر دیتے ہیں۔ اس کا ایک ممکنہ حل یہ ہے کہ پی ایچ پی کی سٹرنگ اوور لوڈنگ استعمال کی جائے، یعنی .htaccess فائل میں ذیل کی سطور شامل کر دی جائیں:

PHP:
PHP_VALUE mbstring.internal_encoding UTF-8
PHP_VALUE mbstring.func_overload 7

دوسرا ممکنہ حل یہ ہے کہ عام سٹرنگ فنکشنز کی جگہ ملٹی بائٹ سٹرنگ فنکشنز کا استعمال کیا جائے۔ ان دونوں امکانات کے لیے ضروری ہے کہ ہوسٹ پر پی ایچ پی کی mbstring ایکسٹینشن انسٹال ہوئی ہوئی ہو۔
 

دوست

محفلین
شکریہ۔
میں‌ اس کی ٹرائی کرتا ہوں شاید ہمارے سرور پر اس ایکسٹنشن کی سپورٹ ہو۔۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
پہلے اپنے لوکل ہوسٹ پر اس کا تجربہ کرکے دیکھ لو۔
اگر اردو ویب سرور استعمال کا استعمال کیا جائے تو اس میں‌ اردو ویب اپلیکیشنز سے متعلقہ تمام کنفگریشن پہلے سے موجود ہے۔
 
Top