پی سی او کیس:سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کو طلب کرلیا

فخرنوید

محفلین
supremecourt_mushraaf_iftikhar.jpg


اسلام آباد…سپریم کورٹ نے اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے تقرر اور ایمرجنسی کے نفاذ کے مقدمے میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے عدالت طلب کرلیا اور سماعت 29جولائی تک ملتوی کردی۔چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے14 رکنی لارجر بنچ میں اعلیٰ عدلیہ کے ججز تقرر اور ایمرجنسی نفاذ کے مقدمہ کی سماعت ہوئی ۔چیف جسٹس افتخار چوہدری نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف کو سنے بغیر پی سی او پر فیصلہ دیا تو کیا اس پر انصاف کا تقاضا پورا نہ ہونے کا سوال نہیں اٹھ سکتا ، اس پر سندھ ہائی کورٹ بار کے وکیل حامد خان نے جواب دیا کہ عاصمہ جیلانی کیس میں سابق صدر یحییٰ خان بھی عدالت میں پیش ہوئے تھے ۔چیف جسٹسکا کہنا تھا کہ یہ انتہائی اہم کیس ہے، معلوم نہیں کیا فیصلہ ہوگا، ٹکا اقبال کیس پر نظرثانی کا معمولی چانس ہو تو بنچ کا نشانہ پی سی او ہوگا۔ چیف جسٹس کا حامد خان ایڈووکیٹ سے استفسارکیا کہ اس مقدمہ کے فیصلے سے کیا اثرات اور نتائج برآمد ہوسکتے ہیں اس سے ہمیں آگاہ کیا جائے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے مزید کہا کہ سنجیدگی سے سوچنا ہوگا کہ5 جولائی77ء کیوں رونما ہوا، عدالتی فیصلوں کے اقوام کی زندگی پر نتائج مرتب ہوتے ہیں، اس مقدمہ کے کچھ اثرات ہمارے ججز کے رینک میں بھی مرتب ہوسکتے ہیں، اس کمرہ کے عدالت باہر بھی دیکھنا ہے کہ کیا اثرات ہوتے ہیں ۔جسٹس خلیل الرحمن رمدے نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ 3 نومبر2007 کے بعد جن ججز نے پی سی او کا حلف لیا انہوں نے سپریم کورٹ کے 7 ججوں کے حکم کی خلاف ورزی کی ۔

بشکریہ: وائس آف پاکستان
 

arifkarim

معطل
اب تو موصوف کے چھوٹ گئے پسینے۔ ان ججز اور وکلا کو جو دو سال پسینے میں شرابور کیا تھا۔ اسکا بدلہ لینا کا وقت آگیا ہے!
 

شمشاد

لائبریرین
سیاست یا صدارت کا نشہ ایسا ہے کہ اترتا ہی نہیں، وہ سیاست میں آنے کے چکر میں ہیں اور آپ لوگ اسے عدالت میں گھسیٹ رہے ہیں۔
 

کاشفی

محفلین
گسیٹ کر تو دیکھائیں بھائی۔۔ بکی ہوئی عدالت ۔۔بکا ہوا اور ڈیل کے ذریعے آئے ہوئے چودھری افتخار دیکھتے ہیں کرتے کیا ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہم دیکھیں گے۔۔۔ہم بھی دیکھیں گے۔۔۔ :grin:
 

dxbgraphics

محفلین
گسیٹ کر تو دیکھائیں بھائی۔۔ بکی ہوئی عدالت ۔۔بکا ہوا اور ڈیل کے ذریعے آئے ہوئے چودھری افتخار دیکھتے ہیں کرتے کیا ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہم دیکھیں گے۔۔۔ہم بھی دیکھیں گے۔۔۔ :grin:

توجہ برائے منتظمین اعلیٰ
پاکستان کی عدلیہ کی توہین پاکستان کے آئین کی توہین سمجھی جائے گی
 
Top