عثمان رضا
محفلین
پی سی بی نے عمران نذیر کو معافی اور سنٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان کردیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ کرکٹر عمران نذیر کے لئے عام معافی کا اعلان کرتے ہوئے انہیں سینٹرل کنٹریکٹ میں سی کیٹگری دینے کا اعلان کیا ہے۔عمران نذیر نے ٹوئنٹی 20قومی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں آؤٹ ہونے کے بعد امپائر ندیم غوری کے فیصلے پر اعتراض کیا تھا۔جمعرات کو عمران نذیر نے پاکستان کرکٹ بورڈ میں اپنا معافی نامہ جمع کرایا۔جس میں انہوں نے تحریر کیا ہے کہ وہ اپنے رویّے پر نادم ہیں اور مستقبل میں اپنے رویّے میں بہتری لائیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمران نذیر کو سی کیٹگری میں شامل کیا ہے۔اس سے قبل نوجوان فاسٹ بولر محمد عامر کو سی کیٹگری دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمران نذیر کی معافی کو قبول کرتے ہوئے انہیں سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں شرکت کا عندیہ دیا ہے۔دریں اثناوسیم باری نے کہا کہ عمران نذیر ورلڈ ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی ٹیم کے لئے آٹومیٹک چوائس ہوتا ۔
روزنامہ جنگ