پی سی کو براہ راست ویڈیو سٹریمنگ سرور

فخرنوید

محفلین
السلام علیکم!
دوستو ، بھائیو اور بہنوں

آج میں آپ کے لئے جو موضوع لایا ہوں۔ وہ ہے پی سی کو براہ راست ویڈیو سٹریمنگ سرور بنانا۔
کیا کسی بھائی کو اس کے متعلق معلومات ہیں۔ اگر ہیں تو وہ ذرا تفصیلی بیان کر کے ہم سب کی رہنمائی فرمائے۔
اگر کسی سافٹ ویر کا بتانا ہے تو کوشش کی جائے ذرا رجسٹرڈ سافٹ وئیر کا براہراست لنک نہ دے لیکن کم ازکم مجھے زاتی پیغام میں ضرور دے ۔

اللہ آپ کے رمضان کے روزے قبول کرے۔
آمین ثم آمین

آپ کا مخلص اور خادم اعظم

فخرنوید:hatoff:
 
محترم فخر نوید صاحب آج مجھے آپ کی باتیں اللہ جانے کیوں بہت بازاری سی لگیں۔ گستاخی کے لئے معذرت خواہ ہوں۔

خٰیر ویڈیو اسٹریمنگ کے لئے مجھے دو اچھے انتخابات کا علم ہے۔
- وی ایل سی یا ویڈیو لین
- ایم پلیئر

یہ دونوں ہی ونڈوز اور لینکس کے لئے دستیاب ہیں۔ اوپن سورس ہیں لہٰذا کسی قسم کی لائسنس کا بھی مسئلہ نہیں ہے نیز مفت دستیاب ہیں۔ آپ وی ایل سی اور ایم پلیئر لکھ کر یکے بعد دیگرے گوگل فرما لیں‌ ان کی سائٹیں مل جائین گی۔ میں ذاتی طور پر وی ایل سی کو استعمال کر چکا ہوں طالب علمی کے زمانے میں اپنے سہ روزہ پروجیکٹ‌میں۔ مزید معلومات ان سائٹؤں کی وکی پر دستیاب ہیں۔

واضح رہے اگر ویب پر پبلش کرنا ہو تو براڈکاسٹنگ اپنی مشین سے مت کیجئے گا ورنہ پی سی 8-10 متوازی درخواستوں میں ہی چیخ پڑے گا۔ اس کا حل یہ ہوتا ہے کہ انٹڑ نیٹ پر دستیاب ویڈٰو سرورس میں سے کسی پر اکاؤنٹ‌بنائیں۔ اور اپنے پی سی سے وہاں یونیکاسٹ کریں۔ پھر اس سرور سے وہ اسٹڑیم انٹڑنیٹ کے حوالے کریں۔

امید کہ یہ آپ کے مسئلے کا حل ہوگا۔
 

فخرنوید

محفلین
شکریہ بھائی جان عزت افزائی کرنے کا اور یہ قیمتی معلومات فراہم کرنے کا۔

وی ایل سی تو میرے خیال میں لین نیٹ ورکنگ کے لئے ہے شاید
لوکل انٹرانیٹ کے لئے
 
Top