آپ کو پتہ تو ہو گا کہ حکومت اورپی ٹی آئی میں وزیر اعظم کے استعفیٰ کے علاوہ سب سے زیادہ اختلاف کس نقطے پر ہے !!! ان جعلی الزامات پر۔
حکومتی ٹیم، دھاندلی کے وہ تمام الزامات جو محترم عمران خان صاحب عرصہ دراز سے مختلف شخصیات اور اداروں پر لگاتے آ رہے ہیں، اس تحریری معاہدے کا حصہ بنانا چاہتی ہے جس کو سامنے رکھ کر کوئی بھی عدالتی کونسل دھاندلی کی تحقیقات کرے گی۔ لیکن پی ٹی آئی والے چاہتے ہیں کہ ان الزامات کا کسی بھی تحریری معاہدے میں ذکر نہیں ہونا چاہیے اور نا ہی عدالتی کونسل کو یہ اختیار دیا جائے کہ وہ ان الزامات کی صداقت کے بارے میں کوئی سوال اٹھائیں۔