منقب سید
محفلین
شہزاد ملک بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد
جلسہ گاہ کے اندر پاکستان تحریک انصاف کے کارکن بھی سکیورٹی کی خدمات بھی انجام دیں گے: اسد عمر
پاکستان کے وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت دے دی ہے اور اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ اور مذکورہ سیاسی جماعت کے نمائندوں کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے۔
اسلام آباد کی انتظامیہ کے اس ضمن میں اپنا تحریری بیان اور طے پانے کا معاہدہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروا دیا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت دینے اور کارکنوں کو ہراساں کرنے سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دی تھی تاہم عدالت نے اُنھیں گذشتہ سماعت کے دوران جلسے کی اجازت سے متعلق ضلعی انتظامیہ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی۔
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت یہ جلسہ 30 نومبر کو ڈی چوک میں ہوگا جہاں پر پاکستان تحریک انصاف کی قیادت دھرنا دے رکھا ہے۔
اس معاہدے میں یہ بھی طے پایا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کی پولیس کی ضلعی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر کسی بھی کارکن کو گرفتار کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے بی بی سی کو بتایا کہ اس معاہدے کے تحت اُن کی جماعت کا جلسہ ڈی چوک میں ہی ہوگا تاہم ریڈ زون کے لیے کنٹینر لگائے جا سکیں گے جبکہ اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں کو غیر ضروری طور پر بلاک نہیں کیا جائے گا۔
اُنھوں نے کہا کہ 30 نومبر کے جلسے کے لیے ٹریفک پلان بھی ترتیب دیا جائے گا جبکہ جلسے کے باہر سکیورٹی کی ذمہ داری پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ہوگی۔
اُنھوں نے کہا کہ جلسہ گاہ کے اندر پاکستان تحریک انصاف کے کارکن بھی سکیورٹی کی خدمات بھی انجام دیں گے۔
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ اور پولیس کا کہنا ہے کہ اُنھوں نے تحریک انصاف کے جلسے کے لیے فول پروف حفاظتی اقدامات مکمل کر لیے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہےکہ معاہدے کے مطابق کوئی بھی کارکن اپنے ساتھ اسحلہ لے کر نہیں آئے گا اور نہ ہی اُن میں کوئی کارکن کسی بھی ریاستی عمارت یعنی پارلیمنٹ ہاؤس، کیبنٹ بلاک یا سرکاری ٹیلی ویژن کی عمارت میں داخل ہوگا۔
دوسری جانب راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے گھروں میں چھاپے مار کر ایک سو سے زائد کارکنوں کو گرفتار کیا ہے۔گرفتار ہونے والے افراد اپنی جماعت میں متحرک تھے۔
پاکستان تحریک انصاف کی مقامی قیادت نے ان گرفتاریوں کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ وہ پولیس کے اس اقدام کو اعلیٰ عدالتوں میں چیلنج کریں گے۔
لنک