پی ٹی وی پر حملہ، عمران خان اور عارف علوی کی خفیہ آڈیو ٹیپ سامنے آگئی

اسلام آباد : گزشتہ سال یک ستمبر کو پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) پر حملے سے متعلق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پارٹی رہنما عارف علوی کی خفیہ آڈیو ٹیپ سامنے آگئی۔

آڈیو ٹیپ کے مطابق عمران خان پی ٹی وی کی عمارت پر حملے کے بعد رہنما کو شاباش دے رہے ہیں، آڈیو ٹیپ میں واضح طور پر سنا جا سکتا ہے کہ :

عارف علوی : "وہ پی ٹی وی میں گھس گئےنشریات بھی بندہوگئیں"۔ جس کے جواب میں عمران خان کہتے ہیں کہ
عمران خان : "اچھاہے،اچھاہے , اس سےنوازشریف پراستعفےکیلئےدباؤبڑھےگا"۔
آڈیو ٹیپ میں عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ :
عمران خان
: "ہم دکھاناچاہتےہیں ساری چیزیں، ورنہ وہ استعفیٰ نہیں دینگے"۔
عمران خان : یہ کل جوائنٹ سیشن پرڈال رہےہیں۔
عمران خان : میں کہہ رہاہوں اس سےپہلےاستعفیٰ دیں۔
عمران خان : کل کےنتیجےکیلئےآج زیادہ سےزیادہ دباؤڈالیں۔
عارف علوی کا عمران خان کو جواب :
عارف علوی
: رات کوطےہواتھاایم کیوایم والےفون کریں گے۔
عارف علوی : ہم ڈھائی3بجےتک انتظارکرتےرہے،لیکن فون نہیں آیا۔
عارف علوی : یہ بات طےہوئی تھی ہم نےکیاکہناہےاورادھرسےکیاآئےگا۔
عارف علوی: ڈاکٹرفاروق ستارسےبھی بات ہوئی تھی۔
عمران خان کا جواب :
عمران خان
: ابھی کوشش کریں۔
آڈیو اسکینڈل :
آڈیو ٹیپ سے متعلق پی ٹی آئی رہنما عارف علوی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ مجھے حیرانی ہے کہ کیا ہوگیا۔
گفت گو سے متعلق پی ٹی رہنما عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ آڈیو ٹیپ سے بطاہر لگ رہا ہے کہ عمران خان حملےپرخوشی کااظہارکررہےہیں، گفتگوسےثابت نہیں ہورہاکہ حملہ عمران خان نےکرایا۔ سماء سے خصوصی گفت گو میں ان کا کہنا تھا کہ دھرنےکےدوران حکومت پردباؤبڑھارہےتھے، پی ٹی وی پرحملےمیں پی ٹی آئی شامل نہیں، یہ نہیں کہاجاسکتاکہ گفتگواصل ہےیانہیں، انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی وی پرقبضہ رات کےوقت ہواتھا۔
 

Ali Sultan

محفلین
اس سے ایک بات تو کلیئر ہوگئی کہ امپائر کی انگلی اٹھانے کے جو لوگ منتظر تھے ان کی ٹیلی فونک گفتگو بھی امپائر ریکاڈ کرتے رہے ہیں
 
اس سے ایک بات تو کلیئر ہوگئی کہ امپائر کی انگلی اٹھانے کے جو لوگ منتظر تھے ان کی ٹیلی فونک گفتگو بھی امپائر ریکاڈ کرتے رہے ہیں
ایمپائیر انگلی کھڑی کر دیتا اور کپتان صاحب اپنے وعدوں سے پھر جاتے تو پھر ریکارڈنگز کام آنی تھیں۔
ابھی اور بھی بہت سی پڑی ہوں گی، جہاں جہاں کپتان صاحب اڑی کریں گے وہیں ایک آدھ ٹیپ لیک ہو جایا کرے گی:battingeyelashes:
 

محمداحمد

لائبریرین
ممکن ہے کہ یہ آڈیو ٹھیک ہو لیکن اس کے منظرِ عام پر آنے کا موقع محل کچھ خاص نہیں ہیں ہاں یہ ٹیپ اُنہیں دنوں ریلیز ہو جاتی تو پی ٹی آئی کو کافی سیٹ بیک ہوتا۔
 

Ali Sultan

محفلین
ایمپائیر انگلی کھڑی کر دیتا اور کپتان صاحب اپنے وعدوں سے پھر جاتے تو پھر ریکارڈنگز کام آنی تھیں۔
ابھی اور بھی بہت سی پڑی ہوں گی، جہاں جہاں کپتان صاحب اڑی کریں گے وہیں ایک آدھ ٹیپ لیک ہو جایا کرے گی:battingeyelashes:
بھئی کیوں خاص نہیں یہ موقع ؟
کرائے کی فوج کو یمن نہیں بھیجنا کیا
 
آپ نے اصل آڈیو ٹیپ نہیں سنی؟
ٹی وی پر کوئی چینل سنا تو رہا تھا، لیکن دھیان نہیں دیا کہ کچھ ایسا ویسا بھی کہا ہے۔
ویسے گالی فرمائی نہیں جاتی بکی جاتی ہے :)
کپتان نے نواز کو باسٹرڈ کہا تھا۔
clear.png

تو اسی کی کوئی 'شرمناک' قسم کی تشریح نہیں کی ابھی تک انساپینز نے ؟
 
Top