پی ڈی ایم لانگ مارچ کرے چاہے الٹا لٹک جائے این آر او نہیں دونگا، وزیراعظم

جاسم محمد

محفلین
پی ڈی ایم لانگ مارچ کرے چاہے الٹا لٹک جائے این آر او نہیں دونگا، وزیراعظم
ویب ڈیسک ایک گھنٹہ پہلے
2139469-imrankhan-1612527789-639-640x480.gif

بڑے ڈاکوؤں سے کسی قسم کی مفاہمت نہیں کروں گا، عمران خان

کوٹلی: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن چاہے لانگ مارچ کرے یا الٹا لٹک جائے اسے این آر او نہیں دوں گا۔

وزیراعظم عمران خان نے کوٹلی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر قسم کی سوچ اور نظریے کے ساتھ بات چیت اور مذاکرات کرنے کےلیے تیار ہوں، لیکن میں کبھی بڑے بڑے چوروں کو این آر او نہیں دوں گا اور ڈاکوؤں سے کبھی مفاہمت نہیں کروں گا، یہ غلط ہوگا کہ چھوٹے چوروں کو جیل میں ڈالوں اور بڑے ڈاکوؤں کو این آر او دوں، لہذا میں ایسا نہیں کروں گا۔

وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو پیش کش کی کہ آپ نے جدھر بھی لانگ مارچ کرنا ہے کریں، میں اس کے لیے آپ کی مدد کروں گا، لیکن آپ اگر الٹا بھی لٹک جائیں تب بھی این آر او نہیں دوں گا۔
 
Top