چئیرمین سینٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام

جاسم محمد

محفلین
دل کے ارمان آنسوؤں میں بہہ گئے ہیں
حاصل بزنجو چیرمین بنتے بنتے رہ گئے
صادق سنجرا نی فیر اپنی سیٹ تے بہ گئے
 

جاسم محمد

محفلین
اس میں اپوزیشن کا کوئی کردار نہیں۔ یہ سب آپ کی ناقص پالیسی کا نتیجہ ہے اس میں اپوزیشن کو الزام دے کر اپنی اہلیت ثابت نہیں کی جا سکتی۔ اپوزیشن آپ کے پیچھے نہیں بلکہ آپ اپوزیشن کے پیچھے ہیں۔ افسوس کہ یہ ملک پاکستان کو غلامی سے آزاد غیرت مند لیڈرشپ نہ دے سکا!
اس تحریک عدم اعتماد کا مقصد صرف تحریک انصاف حکومت کو اپنے کرپشن کیسز کے خلاف دباؤ میں لانا تھا۔ اگر اپوزیشن کی اس میں نیک نیتی شامل ہوتی تو یقینا وہ اس تحریک میں آج کامیاب ہوتے۔
 

زیک

مسافر
ایسی بازی جیتنے سے بہتر ہار جانا تھا، تاہم، جب سطحیت کا غلبہ ہو، تو ایسی سوچ کا غالب آ جانا اچنبھے کی بات ہرگز نہ ہے۔ :) آپ کو چیری بلاسمانہ فتح مبارک ہو! :)
جنہوں نے یہ بازی جیتی ہے وہ سوچ سمجھ کر ہی جیتی ہے۔ تحریک انصاف والے تو خواہ مخواہ خوش ہو رہے ہیں۔
 

جان

محفلین
اس تحریک عدم اعتماد کا مقصد صرف تحریک انصاف حکومت کو اپنے کرپشن کیسز کے خلاف دباؤ میں لانا تھا۔ اگر اپوزیشن کی اس میں نیک نیتی شامل ہوتی تو یقینا وہ اس تحریک میں آج فتح یاب ہوتے۔
آپ کے اس جواب سے بھی پی ٹی آئی کی اہلیت ثابت نہیں ہوتی۔ بات پھر وہی مسلک پرستی والی رہ جاتی ہے۔
 

فرقان احمد

محفلین
دل کے ارمان آنسوؤں میں بہہ گئے ہیں
حاصل بزنجو چیرمین بنتے بنتے رہ گئے
صادق سنجرا نی فیر اپنی سیٹ تے بہ گئے
سنجرانی صاحب یا بزنجو صاحب شریف اور بے ضرر افراد ہیں؛ ان سے کسی کو ذاتی پرخاش نہیں۔ تاہم، اصل ایشو یہ ہوتا ہے کہ آپ کے اخلاقی معیارات اپوزیشن سے بھی زیادہ پست نکلے۔ اس لیے آپ سے دست بستہ گزارش ہے کہ کم از کم آپ اور آپ کی پارٹی سے متعلقہ افراد اخلاقی بھاشن نہ دیا کریں۔ ہم سمجھ گئے ہیں کہ آپ دو نمبر سیاست کے علم بردار ہیں اور صد شکر کہ ہم آپ یا اپوزیشن دونوں سے کوئی تعلق نہیں رکھتے ہیں وگرنہ بہت پچھتاوا ہوتا۔ :) ایسی سیاست بازی اور سطحیت سے ہم بیگانے ہی بھلے! :)
 

فرقان احمد

محفلین
چلیں بالفرض اپوزیشن اپنی عددی اکثریت کی بنیاد پر آج جیت جاتی تو کیا ملک کا جمہوری نظام ٹھیک ہو جاتا؟
نہیں، جناب! یہ سہرا سنجرانی صاحب کے سر پر ہی سجے گا تو جمہوریت پھلے پھولے گی اور عسکری بھنگڑے اور اسٹیبلشیائی دھمالیں ڈالے گی۔ :)
 

جاسم محمد

محفلین
سنجرانی صاحب یا بزنجو صاحب شریف اور بے ضرر افراد ہیں؛ ان سے کسی کو ذاتی پرخاش نہیں۔ تاہم، اصل ایشو یہ ہوتا ہے کہ آپ کے اخلاقی معیارات اپوزیشن سے بھی زیادہ پست نکلے۔ اس لیے آپ سے دست بستہ گزارش ہے کہ کم از کم آپ اور آپ کی پارٹی سے متعلقہ افراد اخلاقی بھاشن نہ دیا کریں۔ ہم سمجھ گئے ہیں کہ آپ دو نمبر سیاست کے علم بردار ہیں اور صد شکر کہ ہم آپ یا اپوزیشن دونوں سے کوئی تعلق نہیں رکھتے ہیں وگرنہ بہت پچھتاوا ہوتا۔ :)
ارے بھئی یہ طاقت کے کھیل ہیں۔ Power politics میں کوئی اخلاقی معیار نہیں ہوتے۔ عمران خان 17سال اخلاقی قوت سے لڑتے رہے لیکن کیا حاصل ہوا؟ بالآخر چیری بلاسم کی ڈبی کھولی اور آج ملک کے زبردست وزیر اعظم ہیں۔
اپوزیشن نے بغیر کسی وجہ کے محض حکومت کو دباؤ میں لانے کیلئے چیرمین سینیٹ بدلنے کی کوشش کی تو اس کے جواب میں اسٹیبلشمنٹ نے بھی اپنی گیم کر دی۔ اب رونے دھونے کاکیا فائدہ؟ :)
 

جان

محفلین
چلیں بالفرض اپوزیشن اپنی عددی اکثریت کی بنیاد پر آج جیت جاتی تو کیا ملک کا جمہوری نظام ٹھیک ہو جاتا؟
مجھے تو نہ اس ہار سے غرض ہے اور نہ ایسی جیت سے۔ مجھے تو غلامانہ روش سے غرض ہے، مجھے ملک پاکستان سے غرض ہے۔ جو غلامانہ روش سے باہر نکل کر اس ملک کے لیے کھڑا ہو گا میں تادمِ مرگ بساط بھر اس کا ساتھ دوں گا اور جو اس روش پہ چل پڑے گا چاہے وہ کتنا خاص آدمی کیوں نہ ہو مجھے آپ اس کے خلاف ہی پائیں گے! غلامی تنزلی کا استعارہ ہے، کم از کم میں اپنی حد تک تو کسی کا غلام نہیں ٹھہر سکتا!
 

جاسم محمد

محفلین
پوش علاقوں کے تجربہ کار شریفین کوئی کم نکمے تھے؟
Whats-App-Image-2019-07-31-at-23-35-16.jpg
 

فرقان احمد

محفلین

جان

محفلین
اگر عمران خان پورے پانچ سال مکمل کرنے والے پاکستان کے پہلے وزیر اعظم بن گئے تو پھر آپ لوگ کیا کریں گے؟ :)
ہم تو وہی کریں گے جو ابھی کر رہے ہیں یعنی اپنی سمت درست رکھنے کی کوشش کریں گے، اصل سوال یہ ہے کہ اگر پانچ سال بعد بھی وہ تبدیلی نہ آئی جس کے آپ نے دعوے کیے تھے تو آپ کس منہ سے اپنی اہلیت کے مزید دعوے کریں گے؟
 

جاسم محمد

محفلین
ہم تو وہی کریں گے جو ابھی کر رہے ہیں یعنی اپنی سمت درست رکھنے کی کوشش کریں گے، اصل سوال یہ ہے کہ اگر پانچ سال بعد بھی وہ تبدیلی نہ آئی جس کے آپ نے دعوے کیے تھے تو آپ کس منہ سے اپنی اہلیت کے مزید دعوے کریں گے؟
کمال ہے بھئی۔ پیپلز پارٹی ۴۰ سالوں میں سندھ کو روٹی کپڑا مکان نہ دے سکی۔ ن لیگ ۳۰ سالوں میں لاہور کو پیرس نہ بنا سکی۔ لیکن وہ اب بھی اہل ہیں بلکہ اصل جمہوری لوگ ہیں۔
البتہ تحریک انصاف صرف ۵ سال میں وعدہ کے مطابق تبدیلی لا کر دکھائے۔ نہیں تو نااہل سمجھی جائے گی۔ مان گئے بھئی ایسی “باشعور” عوام کے مطالبات کو :)
اگر اہلیت کا یہی معیار دیگر سیاسی جماعتوں کے لئے بھی رکھا ہوتا تو آج تحریک انصاف کی حکومت نہ ہوتی :)
 
آخری تدوین:
Top