چائنیز دہی بھلے

ناعمہ عزیز

لائبریرین
کچھ دن پہلے ہم نے چائنیز دہی بھلے بنائے تھے سوچا آپ کو بھی ترکیب بتائی جائے ۔
اجزا
دہی : آدھا کلو
مایونیز : ایک کپ
کریم: ایک پیک
سفید چنے (ابلے ہوئے): ایک کپ
میکرونی : (ابلی ہوئی ) ایک کپ
آلو ( ابلے ہوئے ) دو عدد درمیانے
گاجراور شملہ مرچ: باریک کٹی ہوئی
پیاز: باریک کٹا ہوا
چکن (بون لیس ) تقریبا ایک پاؤ
سفید مرچ۔ میں اندازے سے ڈالتی ہوں اس لئے بتانے سے قاصر سے ہوں ۔ اگر سفید مرچ نا ہو تو آپ پسی ہوئی کالی مرچ بھی ڈال سکتے ہیں۔
نمک : حسب ذائقہ
ترکیب :
بون لیس چکن کو سویا ساس اور سرکا لگا کر تھوڑی دیر کے لئے رکھ دیں ۔
IMG_20130310_112919_zpsc2b0cd12.jpg

دہی کو ایک باؤل میں ڈال کر پھینٹ لیں لیکن دھیان رہے کہ دہی کھٹا نہ ہو اس میں سفید مرچ اور نمک مکس کریں

IMG_20130310_113956_zpse90453e5.jpg


اب اس میں کریم ڈال دیں
IMG_20130310_112848_zps43cbea06.jpg.html
IMG_20130310_112848_zps43cbea06.jpg

IMG_20130310_112848_zps43cbea06.jpg.html
IMG_20130310_112848_zps43cbea06.jpg.html
اور مایونیز مکس کریں

images_zps1f3defb1.jpg.html
images_zps1f3defb1.jpg




اب اس میں باریک کٹی ہوئی گاجریں اور شملہ مرچ ڈال دیں
IMG_20130310_112908_zps0bc988d2.jpg



کٹی ہوئی پیاز شامل کریں
IMG_20130310_121720_zpsa13d6bb3.jpg





ابلے چنے
IMG_20130310_114632_zps33c15f92.jpg




ابلے آلو کٹے ہوئے

IMG_20130310_121219_zps61851462.jpg.html
IMG_20130310_121219_zps61851462.jpg



ابلی ہوئی میکرونی شامل کریں
IMG_20130310_114415_zps40c3e9d2.jpg


اب ایک فرائی پین میں ایک چمچ کوکنگ آئل ڈالیں
IMG_20130310_114009_zps4316adb7.jpg


اس میں سویاساس اور سرکا لگا چکن شامل کر دیں
IMG_20130310_114110_zpsc503e02b.jpg

تھوڑی دیر کے لئے ڈھک دیں
یہ اپنے دم میں گل جائے گا
IMG_20130310_114207_zpsa8be6a29.jpg


اب اس کو بھی دہی میں شامل کر کے سب چیزیں مکس کرلیں
تھوڑی دیر فریج میں رکھیں اور اس کے بعد کھا لیں
IMG_20130310_133458_zpsa5966359.jpg


نوٹ: بھلیاں اس میں شامل نہیں کرتےمیں نے اپنی مرضی سے ڈالیں تھیں ۔
 

نایاب

لائبریرین
چلو اب جمعے تک سوچ سوچ مزہ لیتے ہیں ۔
امید ہے کہ بٹیا کی ترکیب پر کماحقہ عمل ہوا تو مزیدار بنے گی یہ ڈش ،،،،،،،
یہ " سفید مرچ " کون سی ہوتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
اک اچھی شراکت پر بہت دعائیں بٹیا کے نام
 
Top