چائیلڈ لیبر

تعبیر

محفلین

33476608.png

77197487.png

33225635.png
 
شمشاد

لائبریرین
پاکستان میں بھی بہت ہے۔ خاص کر پنجاب کے اضلاع، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات، فیصل آباد، شیخوپورہ، وزیر آباد وغیرہ میں۔
 
تعبیر

محفلین
کل بھی ٹی وی پر دکھا رہے تھے کہ ایک مالکن نے اپنی نوکرانی بچی کو چلا دیا استری سے صرف اس وجہ سے کہ اس نے اسکے بچے کو تھپڑ مارا تھا۔
کتنے ظالم لوگ ہوتے ہیں نا دونوں طرف والے ایبے بچوں سے کام کروانے والے اور ان کو کام پر رکھنے والے بھی :mad:
 
علی ذاکر

محفلین
چائلڈ لیبر صرف پاکستان کا ہی نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے خیر یورپ اور آمریکہ نے تو کافی حد تک اس پر قابو پا لیا ہے لیکن سیالکوٹ ، نارووال،ڈسکہ ، میں جو کہ سپورٹس گڈز لے لحاظ سے پوری دنیا میں مشہور ہیں‌ ان کے پیچھے کن کن کا ہاتھ ہے اور یہ کس کس حد تک گر جاتے ہیں‌

یہ دیکھو

مع السلام
 
arifkarim

معطل

کیا بات کرتے ہو جناب۔ یورپ و امریکی میں‌انڈسٹریل انقلاب ہی چائلڈ لیبر کی وجہ سے آیا تھا۔ دیکھو:
http://nhs.needham.k12.ma.us/cur/Baker_00/2002_p7/ak_p7/childlabor.html
http://www.faqs.org/childhood/Bo-Ch/Child-Labor-in-the-West.html

جب یورپی ممالک میں غربت تھی تو انہوں نے چائلڈ لیبر کو نہ صرف استعمال کیا بلکہ جائز قرار دیا اور معاشی ترقی حاصل کرنے کے بعد اسکے خلاف قانون پاس کر دئے۔ اب جبکہ یورپی اقوام کی وجہ سے پوری دنیا میں غربت ہے اور وہاں‌پر چائلڈ لیبر استعمال ہوتی ہے تو ہم لوگ جذباتی ہو جاتے ہیں۔ بات صرف اتنی سے ہے کہ یورپی ترقی کی تاریخ پوری دنیا میں‌دہرائی جا رہی ہے۔ اسلحاظ‌سے جن ممالک میں‌چائلڈ لیبر عام ہے ، وہ 300 سال پیچھے ہیں!
 
علی ذاکر

محفلین
بھائ جی میں‌تو حال کی بات کر رہا ہوں اور یہ جو لنک آپ نے دیئے ہیں یہ ان کی تاریخ تو 1999 اور 2000 اور 2001 کی ہیں ؟

مع السلام
 
علی ذاکر

محفلین
عارف میں بھی وہی کہہ رہا ہوں حال بدل چکا ہے میں یہ نہیں کہتا کہ بالکل ختم ہو چکا ہے میں نے کہا ہے کہ کافی حد تک قابو پا چکے ہین !

مع السلام
 
arifkarim

معطل
عارف میں بھی وہی کہہ رہا ہوں حال بدل چکا ہے میں یہ نہیں کہتا کہ بالکل ختم ہو چکا ہے میں نے کہا ہے کہ کافی حد تک قابو پا چکے ہین !

مع السلام

بالکل، اسی طرح جب پاکستان اور دیگر ترقی پزیر ممالک بھی "ترقی یافتہ" ہو جائیں گے تو ہمارے ہاں بھی چائلڈ لیبر اپنے آپ ختم ہو جائے گی۔ لیکن میرا نہیں خیال کے موجودہ صورت حال میں ہم اس ترقی یافتہ لائن تک 100 سال میں بھی پہنچ پاتے ہیں۔:devil:
 
تعبیر

محفلین

السلام علیکم پون
محفل میں خوش آمدید :)

بالکل، اسی طرح جب پاکستان اور دیگر ترقی پزیر ممالک بھی "ترقی یافتہ" ہو جائیں گے تو ہمارے ہاں بھی چائلڈ لیبر اپنے آپ ختم ہو جائے گی۔ لیکن میرا نہیں خیال کے موجودہ صورت حال میں ہم اس ترقی یافتہ لائن تک 100 سال میں بھی پہنچ پاتے ہیں۔:devil:

غریبوں سے جب پوچھو کہ اتنے بچے کیوں پیدا کرتے ہو جبکہ آپ غریب ہو تو انکا جواب ہوتا ہے آپ کی دولت آپکے روپے پیسے ہیں جبکہ ہماری دولت ہمارے بچے ہیں جتنے بچے ہونگے اتنی آمدنی ہو گی
 
زین

لائبریرین
غریبوں سے جب پوچھو کہ اتنے بچے کیوں پیدا کرتے ہو جبکہ آپ غریب ہو تو انکا جواب ہوتا ہے آپ کی دولت آپکے روپے پیسے ہیں جبکہ ہماری دولت ہمارے بچے ہیں جتنے بچے ہونگے اتنی آمدنی ہو گی

بچے صرف آمدنی کے لئے پید اکئے جاتے ہیں‌:confused: دنیا میں سب کچھ کیا صرف دولت ہی ہے
 
تعبیر

محفلین
زین بچے یہ ہمیں ہماری ماسی (کام والی) نے خود کہا تھا کہ بچے ہی ہماری آمدنی ہوتے ہیں

دیکھا نہیں کہ انکی چھوٹی چھوٹی بچیاں بھی ساتھ میں جھاڑو پونچھا لگاتی ہیں
 
زین

لائبریرین
جب والدین کی سوچ شروع ہی سے ایسی ہوگی تو وہ اپنے بچوں کی کیا پرورش کرسکیں گے، انہیں کیا پڑھائیں‌گے ؟ افسوس
 
arifkarim

معطل
جب والدین کی سوچ شروع ہی سے ایسی ہوگی تو وہ اپنے بچوں کی کیا پرورش کرسکیں گے، انہیں کیا پڑھائیں‌گے ؟ افسوس

پڑھ لکھ کر بھی تو مزدوری ہی کرنی ہے نا یا زیادہ سے زیادہ "دوسرے" مذدوروں پر اپنی برتری کی حکومت ہاہاہا!

جو بیچلر یا ماسٹر کر لے اسے دوسرے "مزدوروں" کا حاکم بنا دیا جاتا ہے!
 
Top