چائے بنانے کا صحیح طریقہ

شمشاد

لائبریرین
فرحت کیانی کا اپنے متعلق کہنا ہے "میری باس کے الفاظ ہیں کہ 'تمہارے ہاتھ کی چائے بھی بلیک کافی کا ٹیسٹ دیتی ہے۔"
اب معلوم نہیں یہ تعریف ہے یا کچھ اور۔ قارئین بہتر فیصلہ کر سکتے ہیں۔

فرحت کا چائے بنانے کا طریقہ واردات مندرجہ ذیل ہے :

پانی بوائل کرنے کے لئے کیتلی آن کر کے بھول جاؤ۔ پھر جب یاد آئے تو کپ میں ٹی بیگ ، چینی اور دودھ ڈالو لیکن یہ بھول جاؤ کہ دودھ کتنا ڈالا تھا۔ جو بندہ کم پیتا ہو اس کے کپ میں زیادہ کر دو اور جو زیادہ دودھ والی چائے پیتا ہو اس کے کپ میں کم کر دو۔ پھر گرم پانی شامل کر کے ہلانا بھول جاؤ۔ اگلی دفعہ کوئی چائے بنانے کو نہیں کہے گا۔ اور اگر کبھی کوئی چائے کی بدتعریفی کرے تو سیدھا الزام چائے کی پتی پر دھر دو کہ چائے اچھی نہیں آ رہی۔

چائے بنانا ایک فن ہے۔ اور فرحت اس فن میں تاک لگتی ہیں۔ ان کی چائے بنانے کی ترکیب تاریخ میں سنہری الفاظ سے لکھنے جانے کے قابل ہے۔

اب یہ لازم ہو گیا ہے کہ مجھ جیسا چائے پینے والا بھی چائے بنانے کی ترکیب لکھے۔ ہو سکتا ہے اس سے آئندہ آنے والی نسلوں میں سے کسی کا بھلا ہو جائے۔ تو خواتین و حضرات چائے بنانے کے لیے کیا کچھ درکار ہے، اس کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے :

ایک عدد چولہا جو بوقت ضرورت جلتا بھی ہو۔
ایک عدد ماچس یا کوئی بھی ایسی چیز جس سے آگ لگائی جا سکے (چولہے کو)
ایک عدد دھلا ہوا برتن (دیگچی بہتر رہے گی) جس میں بقدر ضرورت چائے بنائی جا سکے۔
پانی بقدر ضرورت (منرل ہو تو اور بھی اچھا ہے)
چائے کی پتی (اچھی والی) بقدر ضرورت (تاکہ بعد میں فرحت کی طرح نہ کہہ سکیں کہ اچھی نہیں آ رہی)
دودھ بقدر ضرورت (خالص والا)
چینی حسبِ ذائقہ چائے میں ڈالنے کے لیے۔
صاف ستھرے کپ یا پیالیاں جن میں چائے پی جا سکے۔
حاضرین جو چائے پینا چاہتے ہوں۔
کرسیاں – جن پر بیٹھ کر چائے پی جا سکے۔ یہ اختیاری چیز ہے۔ ورنہ کہیں بھی بیٹھ کر یا کھڑے ہو کر چائے پی جا سکتی ہے۔ لیٹ کر البتہ نہیں پی جا سکتی۔

فی الحال اتنی تیاری کر لیں۔ ملتے ہیں ایک بریک کے بعد۔
 

شمشاد

لائبریرین
اچھی چائے بنانے کی دوسری قسط

برتن میں اتنے کپ پانی ڈالیں جتنے افراد نے چائے پینی ہے، لیکن ایک ہی وقت میں دس کپ سے زیادہ چائے نہ بنائیں۔ اگر گیارہ افراد نے چائے پینی ہے تو دو دفعہ چائے بنائیں ایک دفعہ ۶ کپ اور ایک دفعہ ۵ کپ۔

چولہا جلائیں اور پانی والا برتن جلتے ہوئے چولہے پر رکھ دیں۔ برتن کو اس کے ڈھکنے سے ڈھانپ دیں۔ جب پانی خوب گرم ہو جائے، اس میں شُوں شُوں کی آوازیں آنے لگیں اور اُبلنے لگے تو ڈھکنا اٹھا کر دیکھ لیں۔ اگر پانی کے اُ بلنے یا گرم ہونے میں شک ہو تو اپنی انگشت شہادت پانی میں ڈبو کر دیکھیں، فوراً معلوم ہو جائے گا۔ تو جب پانی اُبلنے لگے تو اس میں فی کس دو گرام چائے کی اچھی والی پتی ڈال دیں۔ (زیادہ تیز چائے پینے والے پتی کی مقدار میں آدھا گرام اضافہ کر سکتے ہیں یعنی کہ ڈھائی گرام فی کس۔ اس سے زیادہ ڈالنے پر نیند حرام ہونے کا خطرہ ہے)۔ پتی ڈالنے کے بعد پانی کو دو منٹ اور بیس سیکنڈ تک اُبلنے دیں۔ اس کے بعد اس میں خالص دودھ تھوڑا تھوڑا کر کے ملانا شروع کریں اور اس وقت تک ملاتے رہیں جب تک آپ کو اپنا مطلوبہ رنگ نظر آنا شروع کر دے۔ مطلوبہ رنگ نظر آنے کے بعد چائے کو ایک جوش دلائیں۔ اس کے بعد ایک گرام چائے کی پتی ڈال کر چولہا فوراً بند کر دیں اور برتن کو ڈھانپ دیں۔ ایک منٹ بعد چائے کو پُن کر مگ، کپ یا پیالیوں میں انڈیل لیں اور چینی اور چمچ کے ساتھ حاضرین کو پیش کریں تاکہ وہ حسبِ ذائقہ چینی ملا لیں۔

چائے انڈھیلتے وقت اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ کپ آگے کی طرف ہوں اور چائے کا برتن آپ کی طرف۔

چائے پیش کرتے وقت خاص خیال رکھیں کہ کپ، مگ یا پیالی اُلٹ کر گر نہ جائے۔ اس سے نہ صرف چائے ضائع ہو گی بلکہ کپڑے بھی خراب ہوں گے۔ گرم چائے اوپر گرنے سے جو چھالے وغیرہ بنیں گے وہ تو ایک دو دن میں ٹھیک ہو ہی جائیں گے۔
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
چاچو ترکیب بہت اچھی ہے اور انداز بھی اچھا لگا :)

لیکن پھر تو چائے بنانا بہت سے لوگوں کے لیے ناممکن ہوگیا ۔اب سب کو خالص دودھ میسر نہیں ہے ناں ۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
اب اس میں میرا کیا قصور ہے، ایک ہی طریقہ ہے کہ دودھ کو اتنا ابالو کہ اس میں گوالے نے جو پانی ملایا تھا وہ بھاپ بن کر اڑ جائے اور خالص دودھ باقی رہ جائے۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
:openmouthed: شمشاد بھائی۔ زبردست ترکیب ہے۔ اس کے باوجود اچھی چائے بنانے میں بہت سی مشکلات درپیش آ سکتی ہیں۔ میں اس پر تفصیلی تبصرہ صبح کروں گی انشاءاللہ۔ پھر آپ زبیدہ آپا کی طرح اس بارے میں ٹوٹکے بھی بتائیے گا۔ :openmouthed:
عائشہ عزیز ٹھیک کہا۔ مجھے ایک اور بات مل گئی۔ خالص دودھ کہاں ملتا ہے آجکل بھلا۔ سو پتی پر نہ سہی دودھ پر بھی الزام آسانی سے ڈالا جا سکتا ہے :)
قیصرانی آزمودہ طریقہ ہے۔ یہ اور بات ہے پھر بھی اکثر و بیشتر چائے مجھے ہی بنانا پڑتی ہے :(
 

فرحت کیانی

لائبریرین
اب اس میں میرا کیا قصور ہے، ایک ہی طریقہ ہے کہ دودھ کو اتنا ابالو کہ اس میں گوالے نے جو پانی ملایا تھا وہ بھاپ بن کر اڑ جائے اور خالص دودھ باقی رہ جائے۔
پھر خالص دودھ کی بجائے دیگچی کا خالی پیندہ ہی باقی بچے گا :-o
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
اب اس میں میرا کیا قصور ہے، ایک ہی طریقہ ہے کہ دودھ کو اتنا ابالو کہ اس میں گوالے نے جو پانی ملایا تھا وہ بھاپ بن کر اڑ جائے اور خالص دودھ باقی رہ جائے۔
اس سے ایک جوک یاد آرہا ہے ۔آج ہی سنا ۔۔
خلانوردوں کو پتا چلا کہ چاند پر پانی ہے اور انہوں نے اس بات کا ثبوت یہ دیا کہ انہوں نے وہاں ایک گوالے کو دیکھا تھا۔
 

شمشاد

لائبریرین
یں اکیلے فرد کے لیے اچھی سی چائے بنانے کی ترکیب

ایک صاف ستھرا اور خوبصورت مگ لیں۔ اس میں خوب گرم پانی ڈال کر اچھی طرح ہلائیں تاکہ کپ گرم ہو جائے۔ اب اس میں اچھی چائے کی تھیلی یا اگر کُھلی چائے ہے تو تقریباً تین گرام چائے ڈال کر اس میں اُبلتا ہوا پانی ڈال کر اس کو ڈھانپ دیں۔ اگر سردیوں کا موسم ہے تو ایک منٹ اور اگر گرمیوں کا موسم ہے تو دو منٹ کے بعد اس میں حسب ذائقہ دودھ اور شکر ملا کر نوش فرمائیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
تین گرام یا پانچ گرام کا کیسے اندازہ ہو؟ کیونکہ عام طور پر کچن والے جو ترازو ہوتے ہیں، وہ سو گرام یا دس گرام تک کے فرق کو تولتے ہیں۔ چائے کے چمچ کے حساب سے بتا دیں تو آسانی رہے گی :)
 

مقدس

لائبریرین
بھیا فرحت آپی والی چائے تو۔۔ ہی ہی ہی ہی آگے کیا بولوں

میں تو ایک کپ میں تین ٹی بیگز ڈالتی تھی اور ایک ٹی اسپون شوگر اور اس میں چند قطرے دودھ کے
مزا ا جاتا تھا چائے پینے کا
 

قیصرانی

لائبریرین
بھیا فرحت آپی والی چائے تو۔۔ ہی ہی ہی ہی آگے کیا بولوں

میں تو ایک کپ میں تین ٹی بیگز ڈالتی تھی اور ایک ٹی اسپون شوگر اور اس میں چند قطرے دودھ کے
مزا ا جاتا تھا چائے پینے کا
ٹی بیگ سے بننے والی چائے کا وہ مزہ مجھے نہیں آتا جو پتی والی چائے میں محسوس ہوتا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
تین گرام یا پانچ گرام کا کیسے اندازہ ہو؟ کیونکہ عام طور پر کچن والے جو ترازو ہوتے ہیں، وہ سو گرام یا دس گرام تک کے فرق کو تولتے ہیں۔ چائے کے چمچ کے حساب سے بتا دیں تو آسانی رہے گی :)
بازار میں جو Tea Bag ملتے ہیں ان میں دو گرام چائے ہوتی ہے۔ اس سے اندازہ کر لیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
صحیح مزہ کُھلی چائے کی پتی کا ہی آتا ہے۔ اگرچہ یہاں کئی ایک اقسام کی چائے ملتی ہے لیکن جو اچھی لگتی ہے وہ لپٹن ہی ہے۔
 
Top