چائے کی پیالی میں طوفان

تہذیب

محفلین
چائے کی پیالی میں مکھی گر گئ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :
انگریز نے چائے پھینک دی۔پیالی واپس کردی۔
امریکی نے چائے میں سے مکھی نکال کر باہر پھینک دی اور اسی طرح سے چائے پینے لگ گیا۔
چینی نے مکھی کو نکال کر کھالیا اور اوپر سے چائے پینے لگا
عربی نے چائے کو پیالی سمیت باہر پھینک دیا
اسرائیلی نے مکھی نکال کر چینی کو بیچی، چائے امریکی کو اور پیالی انگریز کو۔۔ خود اپنے لیے نئ چائے بنا لی
انڈین نے چائے میں مکھی گرنے کا سارا الزام پاکستانی کو دیا
اور
پاکستانی نے غصے میں آکر چائے انڈین پر انڈیلی۔ اپنا کپ توڑ دیا، ادھار لیکے نئی پیالی میں نئ چائے لے آیا
 

تہذیب

محفلین
چائے کی پیالی میں مکھی گر گئ۔۔۔۔ تو چائے کی پیالی میں طوفان آگیا!!
نوازلیگ نے کہا۔وہ ایٹمی دھماکے کے مسئلے پر عالمی دباؤ میں نہیں آئے تھے۔ اب بھی کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے۔
اے این پی۔۔۔۔۔۔۔ یہ مکھیوں کی بقا کا مسئلہ ہے۔ چائے پر سب کا حق ہے۔ صرف ایم کیو ایم کا نہیں۔
ایم کیو ایم۔۔۔۔۔۔ مکھی پنجاب کی پیالی میں کیوں نہیں گری ؟
تحریک عمران۔۔۔۔۔۔ ملک میں انصاف ہوتا تو یہ مکھی نہ گرتی۔ اب گر گئ ہے تو ہم سڑکوں پر نکلیں گے
جماعت اسلامی۔۔۔۔۔۔ یہ مکھی امریکی ایجنٹ تھی ، ہم جھنڈا اور مکھی کا پتلہ جلائیں گے
پیپلز پارٹی۔۔۔۔ ہم نے پہلے بھی قربانیاں دی تھیں، اب بھی دیں گے۔ کتنی مکھیاں مارو گے؟
طالبان نے مکھی گرانے کی ذمہ داری قبول کرلی
 
Top