چاندی کے بہاولپوری زیورات

فرحت کیانی

لائبریرین
IMG-20180913-_WA0049.jpg

یہ چاندی میں کندن کا کام ہے۔
فی الحال کافی تصاویر چاندی میں کندن کے کام ہی کی ہیں۔
خوب صورت۔ ان زیورات کو دیکھ کر غراروں کا خیال ذہن میں آتا ہے۔

جاسمن

لائبریرین
بہت خوب صورت۔ جاسمن زیورات تو سارے ہی ایک سے بڑھ کر ایک ہیں۔ میں اگر جیولری پہننے کی شوقین ہوتی تو ان میں سے زیادہ تر خرید لیتی۔ کتنی پیاری چیزیں ہیں۔
بٹن تمام کے تمام بہت اچھے ہیں خصوصا باریک زنجیر والے اور رنگ دار زنجیر والے۔

اور یہ بھی

میرے منہ میں پانی بھر آیا ہے۔

یہ والے اکیلے اکیلے بٹن ہیں جاسمن؟
نہیں۔ ان میں سے اکیلا اکیلا یا بغیر جڑے کوئی بھی نہیں۔
البتہ ہم چاہیں تو بنوا سکتے ہیں۔
 
فاتح

لائبریرین
آپ بٹن اپنے لیے خرید لیں۔ اب تو حضرات کے کرتوں کی کڑھائیں اور ڈیکوریٹو بٹن اور سٹڈز خواتین کے فیشن کو بھی مات دیتے ہیں۔
اوہ اب میں سمجھا کہ وہ لمبی لمبی زنجیریں سی کیا ہیں ورنہ آپ کے اس مراسلے سے قبل تو میں انھیں skip کر گیا تھا کہ ہوتے ہوں گے یہ بھی کوئی خواتین کے زیورات۔:laughing:
 
لاریب مرزا

محفلین
خوب زیورات ہیں جاسمن آپی!!
اس سیٹ کا لمبا سا ہار ہمیں بہت پسند ہے۔ باقی جھومر، ٹیکہ، اور کانٹے وغیرہ نہیں پسند۔ بہت ہیوی ہو جاتا ہے۔ ویلوٹ کی سادہ شرٹ پہ یہ ہار کمال کا لگتا ہے۔ :go-away: ہم بھی ایسا کچھ لینے کا سوچ رہے ہیں۔ :)
 
یہ لیں جاسمن بہن۔ تین گاہک تو پکے ہو گئے ہیں آپ کے۔ فرحت، ناچیز اور لاریب۔ آپ آن لائن شاپ بنا لیں۔ :)
 
فاتح

لائبریرین
ناچیز کی انکساری انہیں چاندی اور زیورات پہننے کی اجازت دیتی ہے؟
اگر آپ اس لڑی میں میرا گذشتہ مراسلہ پڑھ لیتے تو یہ سوال نہ پوچھتے۔ :)
یہ تو واقعی بہت خوبصورت ہیں۔۔۔ ہم بھی فرمائش کر سکتے ہیں (خود پہننے کے لیے نہیں بلکہ اہلیہ کے لیے:laughing:
 
جاسمن

لائبریرین
خوب زیورات ہیں جاسمن آپی!!

اس سیٹ کا لمبا سا ہار ہمیں بہت پسند ہے۔ باقی جھومر، ٹیکہ، اور کانٹے وغیرہ نہیں پسند۔ بہت ہیوی ہو جاتا ہے۔ ویلوٹ کی سادہ شرٹ پہ یہ ہار کمال کا لگتا ہے۔ :go-away: ہم بھی ایسا کچھ لینے کا سوچ رہے ہیں۔ :)

یہ کہیں رانی ہار تو نہیں ہے؟
 
جاسمن

لائبریرین
یہ لیں جاسمن بہن۔ تین گاہک تو پکے ہو گئے ہیں آپ کے۔ فرحت، ناچیز اور لاریب۔ آپ آن لائن شاپ بنا لیں۔ :)
:D
بس ٹرومین ہمارے لیے ایک ویب سائٹ بنائیں۔ ہم دکان کھولتے ہیں اِس پہ:D
لیکن دکان پہ کھڑے ہوکر آوازیں کون لگائے گا؟
اس سلسلہ میں محمدعدنان اکبری نقیبی بھائی کو زحمت دیں گے۔:D
 
آخری تدوین:

فرحت کیانی

لائبریرین
20181003_125523.jpg

یہ مجھے بہت پسند آیا ہے۔
20181003_125541.jpg

یہ تو میں نے ان شاءاللہ بنوانا ہے۔
فرحت کیانی
واہ۔ بہت اعلی اور خوب صورت۔ تینوں ایک سے بڑھ کر ایک۔ دوسرے نمبر والے کے جھمکے اور آخر والا گلوبند مزید خوب صورت۔
بالکل۔ ضرور بنوائیں جاسمن۔ کتنے اچھے لگتے ہیں نا پہنے ہوئے۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
ناچیز کی انکساری انہیں چاندی اور زیورات پہننے کی اجازت دیتی ہے؟
اگر آپ اس لڑی میں میرا گذشتہ مراسلہ پڑھ لیتے تو یہ سوال نہ پوچھتے۔ :)
اگرچہ نا چیز کا یہ مراسلہ زکریا کے سوال کا قابلِ تشفی جواب دے رہا ہے لیکن اس میں تھوڑا سا اضافہ کر لیں کیوں کہ میں نے انھیں مشورہ دیا تھا کہ بیگم کے لیے خریدتے خریدتے اپنے لیے بھی چاندی کے بٹن خرید لیں۔ اکثر نا چیز صاحبان ان بٹنوں والے کرتے پہنے دیکھے گئے ہیں۔
لیکن اس میں مسئلہ یہ بھی ہے کہ پھر انسان نا چیز نہیں رہتا، چیز بن جاتا ہے۔
 
لیکن اس میں مسئلہ یہ بھی ہے کہ پھر انسان نا چیز نہیں رہتا، چیز بن جاتا ہے۔
پھر پیچھے سے آوازیں آتی ہیں
اوہ پئی جاندی جے وڈی چیز۔ بیٹا بولو چی ای ای ای ز۔ تو چیز بڑی ہے وغیرہ وغیرہ۔
لاہور میں اگر یہ زیورات موجود ہوں تو ایک اور خریدار خفیہ خانوں میں موجود ہونے کا یقین رکھیں
 
ٹرومین

محفلین
یہ زیادہ بہتر ہے ؟
یا
اپنی ویب سائٹ؟
یا
فیس بک؟
سب سے بہتر اپنی ویب سائٹ ہے لیکن اس کے لیے پوری مارکیٹ سجانا پڑتی ہے۔ اکا دُکا آئٹم رکھنے سے ٹریفک متوجہ نہیں ہوتی الا یہ کہ وہ ایک آدھ آئٹم مشہور برانڈ کا ہو جیسے گورمے، ٹیوٹا، کوکا کولا وغیرہ۔:)
دوسرے یہ کہ ویب سائٹ بنانے کا خرچہ، اس کی ہوسٹنگ اور اسے مینٹین رکھنا ایک مستقل کام ہے جو کل وقتی توجہ کا متقاضی ہے، لہذا جب تک برانڈ یا پروڈکٹ مشہور نہ ہوجائے، ویب سائٹ بنانا رسک ہی ہے۔:)
اس طرح کی اشیاء کے لیے فیس بک ایک اچھا پلیٹ فارم ثابت ہوسکتا ہے لیکن اس میں بھی رقم خرچ کرکے ہی مثبت نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں۔
جیسے ای تجارت (دنیا ٹریڈ حب) کا بھی فیس بک پیچ بنا ہوا ہے۔
 
Top