تعارف چاند بابو کا تعارف

چاند بابو

محفلین
یہاں یہ ہوتا ہے چاند بابو کہ آئیندہ آنے والے رکن کو گمان کرنا ہوتا ہے۔ بس۔

ویسے آپ اپنا تعارف تو کرا دیں۔ اور کچھ نہیں تو بورے والا کے متعلق ہی لکھ دیں۔

السلام علیکم۔ شمشاد بھائی اور تمام دیگران۔
بھئی ناراض کیوں ہوتے ہیں کسی کو نہیں بھی پتہ ہوتا کہ کیا کرنا ہے۔ اور پھر ایویں ہی ٹانگ اڑا دے تو سر تو پھوٹے گا نا!
تو جناب میں اس فورم پر کبھی کبھی ہی آ پاتا ہوں اس لئے میری کوئی خاص جان پہچان تو نہیں ہے اس لئے پہلے تعارف ہی ہو جائے تو اچھا ہے۔
میرا نام محمد تنویر ماجد ہے اور دوست احباب میں ماجد کے نام سے پکارا جاتاہوں۔ کمپیوٹر سے منسلک جاب ہے اگلی بات پہ سب کو غصہ آ جائے گا کے جاب واپڈا کے ساتھ ہے۔ فری لانس صحافت کا شوق بھی ہے۔ اردو سے پیا ر کرتا ہوں۔ اردو زبان کی ایک ویب سائیٹ بھی چلا رہا ہوں۔ اردو سے پیار کی وجہ سے ہی اس فورم پر آنا جانا رہتا ہے۔
رہا بورے والا تو جناب بورےوالا جنوبی پنجاب کی ایک تحصیل ہے جسکا ضلع وہاڑی ہے اور یہ ملتان ڈویژن کا حصہ ہے۔دہلی ملتان روڈ پر واقع اس خوبصورت شہر کی عالمی سطح پر شہرت مشہور کرکٹر وقاریونس کی وجہ سے ہے۔اس کے جنوب میں دریائے ستلج ہے شمال میں ضلع ساہیوال مشرق میں ضلع پاکپتن اور مغرب میں ملتان واقع ہے۔ یہ شہر بوڑا سنگھ نامی ایک سکھ کے نام پر بورےوالا کہلایا۔ اس شہر کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ اس کو "تعلیم کا شہر" کا ٹائیٹل بھی حاصل ہے۔ یہاں کی اسی فیصد آبادی خواندہ ہے۔ لوگ محنتی اور جفاکش ہیں۔ کپاس یہاں کی سب سے زیادہ پیداوار ہے اور کاٹن انڈسٹری کا علاقہ ہے۔ بوریوالا میں ایک پوسٹ گریجویٹ ڈگری کالج لڑکوں کے لئے اور ایک لڑکیوں کے لئے ہے۔ پولی ٹیکنیکل کالج بھی ہے۔ ایشیا کی سب سے بڑی ٹیلیفون ایکسچیج بھی بوریوالا میں ہے۔
2004 میں اس کی آبادی تقریبا دو لاکھ نفوس پر مشتمل تھی۔
بس یار اب تو میں لکھتے لکھتے تھک گیا ہوں۔
امید ہے کہ آپ سب کو مجھ سے مل کر خوشی ہوئی۔:)
 

شمشاد

لائبریرین
بہت خوب چاند بابو۔ یہ ہوئی ناں بات۔ اور کیا بہترین تعارف کروایا ہے آپ نے بورے والہ کا۔
آتے رہا کریں، کبھی کبھار ہی سہی۔ تا کہ حاضری لگتی رہے۔

ابھی تو آپ سے اور بھی باتیں ہوں گی۔
 

بلال

محفلین
چاند بابو محفل پر خوش آمدید بہت اچھا تعارف کروایا ہے آپ نے ۔ آپ کے تعارف کے ساتھ ساتھ بوریوالا کا بھی کافی بہتر تعارف ہو گیا ہے۔۔ امید ہے آپ کا محفل پر اچھا وقت گزرے گا۔۔۔ اللہ تعالٰی آپ کو خوش رکھے۔۔۔
 

چاند بابو

محفلین
خوش آمدید چاند بابو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اپ نے اپنا کم اپنے شہر کا زیادہ تعارف کروا دیا

ارے واہ بہن جی آپ نے دیکھا نہیں کہ شمشاد بھائی نے کیا کہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے نہیں تو اپنے شہر کے بارے میں ہی لکھ دیں۔تو لکھ دیا۔ ویسے بھی اپنے بارے میں اب میں خود لکھوں بھئی مجھے تو شرم آ رہی ہے اپنی تعریف کرتے ہوئے۔ آپ لوگ لکھیں نا!!!!!
 

پپو

محفلین
ماجد بھائی مجھے اس فورم کے حوالے کرکے کدھر نکل گئے آج مہمانوں کو ہی وقت دو گے یا ہم بھی انتظار کے دیپ جلائے رکھیں
 

چاند بابو

محفلین
ماجد بھائی آپ واہ پھڈہ کو چھوڑیں، اپنی صحافت کے بارے میں کچھ بتائیں۔

ارے واہ شمشاد بھائی آپ نے کیا سمجھا کہ میں کوئی واقعی بڑا صحافی ہوں، نہیں بھائی میں کوئی صحافی وحافی نہیں ہوں بس تھوڑا سا شوق پورا کر لیتا ہوں۔ پریس سے صرف اتنا تعلق ہے کہ صحافت میں ڈگری لی، ایک لوکل اخبار کا کارڈ ہے اور پریس کلب بوریوالا میں کچھ لوگوں سے ناطہ ہے۔ باقی کچھ نہیں۔اگر کچھ ہے تو واہ پھڈا ہے یا میرا کمپیوٹر ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ان اراکین کے متعلق تو یقیناً زیادہ ہی جانتے ہوں گے صحافت کے متعلق جو بالکل بھی نہیں جانتے۔ بس اسی لحاظ سے پوچھا تھا۔
 
Top