چاند رات

چاند رات​

آج پھر چاند رات ہے لیکن
آج بھی تم تو میرے ساتھ نہیں​

اور جب تم ہی میرے ساتھ نہیں
چاند راتوں کا میں نے کیا کرنا

چاند راتیں میری ادھوری ہیں
انکی تکمیل اب نہیں ممکن

میں تمہیں یاد تو نہیں کرتا
پر تمہیں بھول بھی نہیں سکتا

آج پھر دل اداس ہے میرا
آج پھر چاند رات آئی ہے

حسیب احمد حسیب​
 
Top