چاند سحر میں رات ادھوری چھوڑ گیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ برائے تنقید و اصلاح

loneliness4ever

محفلین
السلام علیکم

دعا ہے تمام احباب خیر سے ہوں
آج ایک اور کوشش لیکر حاضر ہوا ہوں

فعْل فعولن فعْل فعولن فعْل فَعَل

چاند سحر میں رات ادھوری چھوڑ گیا
ذات میں میری یاد وہ اپنی چھوڑ گیا

وصل کہانی موڑ پہ ایسے چھوڑ گیا
ذات وہ اپنی ذات میں میری چھوڑ گیا

آنکھ کا پانی برسوں برسا دل پہ مگر
مٹ نہ سکی وہ یاد جو گہری چھوڑ گیا

آنکھ سے دل کا حال سنایا آج مجھے
بات ادھوری پر وہ ضروری چھوڑ گیا

یاد کا سورج آج اچانک ڈوب گیا
چاند نیا اک آنکھ میں میری چھوڑ گیا



س ن مخمور
 
Top