چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ کل ہو گا، مرکزی رویت ہلال کمیٹی: ہم آج رکھیں گے: پوپلزئی
اسلام آباد +پشاور (آن لائن + نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر مذہبی امورکی ایک ہی دن روزے اورعیدکی کوششیں بارآورنہ ہوسکیں، مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے ایک بارپھررویت ہلال کمیٹی سے اختلاف کرتے ہوئے آج روزے کااعلان کردیا ہے،افغان مہاجر کیمپوں اوردتہ خیل میں آج پہلاروزہ ہوگا۔وفاقی حکومت اوروزیرمذہبی امورسرداریوسف نے چند روز قبل تمام علماء کوایک ہی دن روزہ رکھنے اورعیدمنانے پرمتفق کرلیاتھااورعوام کوخوشخبری سنائی گئی تھی کہ ملک بھرمیں روزہ اورعیدایک دن ہوگی تاہم پشاورکی مسجدقاسم کے مولاناشہاب الدین پوپلزئی ایک بارپھرمنحرف ہوگئے۔شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل اورلنڈی کوتل کے مقامی علما نے بھی جمعرات کوپہلے روزے کااعلان کردیاہری پوراورخیبر پی کے میں مقیم افغان مہاجرکیمپوں میں بھی آجپہلاروزہ ہوگا۔ اطلاعات کے مطابق مسجد قاسم علی خان میں مفتی پوپلزئی نے رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا اعلان کرتے ہوئے چاند نظر آنے کی 37 شہادتیں موصول ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے مسجد قاسم میں 10 شہادتیں موصول ہونے کا بتایا۔ شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں رمضان کا چاند نظر آنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ مقامی علما نے آج پہلا روزہ رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا۔ پہلا روزہ کل (جمعہ) کو ہوگا۔ دریں اثناء امریکہ، برطانیہ، یورپی ممالک سمیت تمام خلیجی ممالک میں آج پہلا روزہ ہوگا، ناروے میں بسنے والے مسلمان اس سال 22گھنٹے کا روزہ رکھیں گے۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات میں آج پہلا روزہ ہے۔ جرمنی، ڈنمارک، ناروے سمیت ملائشیا، انڈونیشیا، عمان، اردن، فلسطین، لبنان، یمن، جاپان اور ترکی میں آج پہلا روزہ ہے۔ گرم موسم کے باعث مختلف ممالک میں روزے کا دورانیہ طویل ہوگا۔ ناروے میں بسنے والے مسلمان اس سال 22 گھنٹے کا روزہ رکھیں گے۔ سویڈن، جرمنی، لندن میں 20 جبکہ امریکہ، ترکی اٹلی، یونان میں17گھنٹے کا روزہ ہوگا۔ واضح رہے کہ یورپ اور امریکہ میں مقیم مسلمان سعودی عرب کے مطابق رمضان المبارک کا آغاز کرتے ہیں۔ دریں اثنا وزیر مذہبی امور خیبر پی کے حاجی حبیب الرحمن نے کہا ہے کہ عوام کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے پر عمل کریں