چاکلیٹ چِپ بسکٹ ۔

حجاب

محفلین
چاکلیٹ چپ بسکٹ۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪

اجزاء ۔
٪٪٪٪٪٪٪٪
بلو بینڈ مارجرین ، 125 گرام۔
باریک کی ہوئی شکر، 5 ٹیبل اسپون۔
انڈا ، ایک عدد ( پھینٹ لیں )
میدہ ، 4/3 کپ۔
پلین چاکلیٹ ، 1 کپ ( باریک کش کی ہوئی )
بیکنگ پاؤڈر 1 ٹیبل اسپون۔
گھی یا آئل ۔ 1 ٹیبل اسپون۔

ترکیب۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
اوون کو 180c پر پری ہیٹ کرلیں ۔ بیکنگ ٹرے کو ڈالڈا بناسپتی سے چکنا کرلیں۔بلو بینڈ مارجرین اور چینی کو بیٹر کی مدد سے مکس کریں یہاں تک کہ بالکل fluffy اور smooth ہو جائے اور چینی اچھی طرح مکس ہوجائے پھر انڈا شامل کرکے بیٹ کریں ۔میدے اور بیکنگ پاؤڈر کو چھان کر چاکلیٹ ملائیں اور لکڑی کے چمچے سے میدہ بلو بینڈ کے مکسچر میں ملا دیں ۔اب بیکنگ ٹرے میں فاصلے پر 1 ٹیبل اسپون اس مکسچر کا ڈالتے جائیں اور اوون میں 15 یا 20 منٹ تک بیک کریں بسکٹ تیار ہو جائیں تو اوون سے نکال کر ٹھنڈا کرلیں ۔ مزیدار بسکٹ تیار ہیں۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
 

ماوراء

محفلین
اچھی ترکیب ہے۔ میں نے ایک بار بہت مزے کے بسکٹس بنائے تھے۔ لیکن اس کے بعد وہ ترکیب ہی مجھ سے گم ہو گئی۔ :cry:
 
Top