چاکلیٹ کا استعمال دماغ کی صلاحیتوں میں اضافہ

Eating-chocolate-improves-brain-function-620x330.jpg
آسٹریلیا: نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہفتے میں ایک بار چاکلیٹ کا استعمال دماغ کی صلاحیتوں میں اضافے کے ساتھ یادداشت کو تیز کرتا ہے۔آسٹریلیا میں ہونے والی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ چاکلیٹ کا استعمال دماغی صلاحیتوں کو نکھارنے میں مدد فراہم کرتاہے۔ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ اگر ہفتے میں صرف ایک بار چاکلیٹ کا استعمال کیا جائے تو اس سے نہ صرف دماغی صلاحتیوں پر مثبت اثر پڑتا ہے بلکہ یادداشت بھی تیز ہوتی ہے۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ چاکلیٹ میں شامل 146146فلیوانول145145 نامی کمپاؤنڈ ہوتا ہے جس کی وجہ سے دماغ کے کچھ سیلز جلدی متاثر نہیں ہوتے اور دماغی صلاحیتوں پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
ماخذ: روزنامہ پاکستان
 
یاز

محفلین
فہرست بڑھتی جا رہی ہے۔
پہلے بندہ رات دیر تک جاگے، پھر چاکلیٹ بھی زیادہ سے زیادہ کھائے دماغ تیز کرنے کے لئے۔
اب دیکھیں اگلا سروے کیا کہتا ہے۔
 
فہرست بڑھتی جا رہی ہے۔
پہلے بندہ رات دیر تک جاگے، پھر چاکلیٹ بھی زیادہ سے زیادہ کھائے دماغ تیز کرنے کے لئے۔
اب دیکھیں اگلا سروے کیا کہتا ہے۔
روزنامہ پاکستان کا حال بھی کالم نگار جاوید چوہدری جیسا ہے
اور جناب احمد علی خان صاحب تو لگتا ہے روزنامہ پاکستان کے ایڈوٹیزنگ ایجنٹ ہیں ابھی تک جناب کا تعارف نظر سے نہیں گزرا بس تھریڈ پوسٹ کر کے غائب ہوجاتے ہیں اپنی پوسٹ کو ڈیفنڈ بھی نہیں کرتے
 
میں واقعی غائب ہوگیا تھا۔ آج ہی واپس آیا ہوں۔ مصروفیت کی وجہ سے جواب نہیں دے سکا۔ نیوز کا ریفرنس صرف اس لیے ساتھ دیتا ہوں تاکہ آپ مجھے ہی فلاسفر یاحکیم نہ بنا دیں۔ تعارف تو میں نے اس فورم کو جوائن کرنے کے فورا بعد ہی کروا دیا تھا۔ شاید آپ کی نظروں سے نہ گزرا ہو۔ :|:disapointed:
 
Top