شفیق خلش :::::چراغِ دِل تو ہو روشن، رَسد لہُو ہی سہی :::::: Shafiq Khalish

طارق شاہ

محفلین


proxy.php

غزل
شفیق خلؔش

چراغِ دِل تو ہو روشن، رَسد لہُو ہی سہی
' نہیں وصال میسّر تو آرزُو ہی سہی '

کوئی تو کام ہو ایسا کہ زندگی ہو حَسِیں
نہیں جو پیارمقدّر، توجُستجُو ہی سہی

یہی خیال لئے، ہم چمن میں جاتے ہیں !
وہ گل مِلے نہ مِلے اُس کے رنگ و بُو ہی سہی

عجیب بات ہے حاصِل وصال ہے نہ فِراق
جو تیرے در پہ پڑے ہیں وہ سُرخ رُو ہی سہی

ہم اُس کےطرزِعمل سے ہُوئے نہ یُوں عاجز
کہ جانِ جاں تو ہے اپنا، وہ تُند خُو ہی سہی

خَلِش یہ دِل نہ ہو مائل کسی بھی مہوش پر
مُشابہت میں ہواُس کی وہ ہُوبَہُو ہی سہی

شفیق خلؔش
چراغِ دل تو ہو روشن ۔۔۔ شفیق خلشؔ، جمع و ترتیب: طارق شاہ - بزم اردو لائبریری
 
Top