ساقی۔
محفلین
"چراغ طور جلاؤ ،بڑا اندھیرا ہے"
ابھی نہ ہوش میں لاؤ، بڑا اندھیرا ہے
ابھی نہ ہوش میں لاؤ، بڑا اندھیرا ہے
بھٹک گیا ہوں زمانے کی بھول بھلیوں میں
کہیں سے(1) خضرکو لاؤ ،بڑا اندھیرا ہے
کہیں سے(1) خضرکو لاؤ ،بڑا اندھیرا ہے
نشے میں چور ہوں میں آج بہک بھی سکتا ہوں
مرے قریب نہ آؤ ،بڑا اندھیرا ہے
مرے قریب نہ آؤ ،بڑا اندھیرا ہے
میں اٹھ کے چل نہ پڑوں پھر دیا بجھانے کو
مجھے یقین دلاؤ ،بڑا اندھیرا ہے
مجھے یقین دلاؤ ،بڑا اندھیرا ہے
رہے نہ ہوش تو ڈر بھی ذرا نہیں رہتا
مجھے مے خوب پلاؤ ،بڑا اندھیرا ہے
مجھے مے خوب پلاؤ ،بڑا اندھیرا ہے
میں ڈر گیا ہوں اکیلا مزار میں اپنے
مرا حساب کراؤ ،بڑا اندھیرا ہے
مرا حساب کراؤ ،بڑا اندھیرا ہے
حضرت حضر علیہ السلام
مدیر کی آخری تدوین: