چراگاہی لوا

ملائکہ

محفلین
چراگاہی لوا یا meadowlark

یہ ایک چڑیا ہے جو شمالی امریکا میں پائی جاتی ہے۔ یہ زیادہ تر چراگاہوں تک محدود رہتی ہے۔ بعض دلدلی علاقوں میں بھی ملتی ہے۔ وہ حجم میں روبن جیسی ہوتی ہے۔ البتہ اس کا جسم نسبتا" ذرا موٹا ، چونچ لمبی اور دُم چھوٹی ہوتی ہے۔ اس کی پُشت اور پَر بھورے ہوتے ہیں اور ان پر سیاہ دھبّے ہوتے ہیں۔ جب یہ چڑیا اُڑتی ہے تو کچھ اور رنگ بھی دیکھنے میں آتے ہیں۔ مثلا" اس کا حلق تیز زرد رنگت کا ہوتا ہے اور سینے پر ایک لمبی سیاہ دھاری ہوتی ہے۔
چراگاہی لوا اپنا گھونسلا زمین پر بناتا ہے اور اپنے انڈوں کو چھپانے کے لئے اُن پر گھاس ڈال دیتا ہے۔ مادہ چڑیا تین سے سات تک انڈے دیتی ہے جو سفید رنگ کے ہوتے ہیں۔ ان پر بھورے رنگ کی چّتیاں ہوتی ہیں۔ اس چڑیا کا گزارہ گرے پڑے دانے دُنکے پر ہوتا ہے۔ وہ ایسے کیڑے مکوڑے بھی کھاتی ہے جو ہمارے لیے نقصان رساں ہیں۔ اس چڑیا کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ وہ زور کی سیٹی مارتی ہے جس کی آواز کانوں کو اچھی لگتی ہے۔ وہ چہچہانے کے لیے مشہور ہے۔(از ہمدرد سائنس انسائکلوپیڈیا)


WesternMeadowlark0LR.jpg
 

طالوت

محفلین
واہ مزا آگیا ۔ چڑیا دیکھ کر نہیں انداز دیکھ کر ۔ یہ بھی لکھنا تھا کہ مانو اس کی دشمن ہوتی ہے ۔
وسلام
 

طالوت

محفلین
ارے بھئی مانو کو واپس لایا جائے اس میں تو ذرا "اوپری اوپری" لگتیں ہیں ۔
وسلام
 
Top