چرغہ مصالحہ

تبسم

محفلین
چرغہ مصالحہ
اجزا
  • ثابت مرغی ڈیڑھ کلو
  • لیموں کا رس آدھا پیالی
  • گلزار اسپیشل مصالحہ ایک کھانے کا چمچ
  • بھنا ہوا بیسن ڈیڑھ چائے کا چمچ
  • چاٹ مصالحہ چھ کھانے کے چمچ
  • لیموں تین عدد
  • سلاد کے پتے چار عدد
  • تیل تلنے کے لئے
ترکیب
ایک پیالے میں لیموں کا رس، گلزار اسپیشل مصالحہ اور بیسن ملائیں اور مرغی پر لگا کر پلاسٹک کی تھیلی میں لپیٹ کر دو گھنٹوں (2 Hour) کے لئے رکھ دیں۔

مرغی کو اسٹیمر میں تیس منٹ (30 Mins) کے لئے اسٹیم کرکے رکھ لیں۔

ایک کھلے منہ کی دیگچی میں تیل گرم کریں اور مرغی کو سنہری رنگ آنے تک تلیں۔

مزیدار چرغہ مصالحہ چاٹ مصالحے، سلاد پتے اور باریک کٹے ہوئے لیموں سے سجا کر پیش کریں۔

گلزار اسپیشل مصالحہ بنانے کے لئے:

کشمیری مرچ ایک سو پچیس گرام (125 gm)، لال مرچ راجستھانی ایک سو پچیس گرام (125 gm)، ثابت سفید زیرہ سو گرام (100 gm)، پیری ایک کھانے کا چمچ، ثابت دھنیا چار (4) کھانے کے چمچ، لونگیں چھ (6) عدد، چھو ٹی الائچیاں دس (10) عدد، بادیان چار (4) پھول اور جاوتری ایک چائے کا چمچ توے پر بھُون (Roast) کر پیس (Grind) لیں اور حسبِ ضرورت استعمال کریں۔
 

فہیم

لائبریرین
نمک کا استعمال نہ اوپر اجزاء میں کیا گیا۔
نہ ہی گلزار اسپیشل مسالے میں نمک کا شامل ہے۔

تو کیا نمک کے بغیر ہی بنانا ہے یہ۔
 

نایاب

لائبریرین
جزاک اللہ خیراء
تبسم بٹیا جی
کل بنانے کی کوشش کروں گا ۔۔۔
گلزار مصالحے کی جگہ اپنے من پسند مصالحے ڈال کر
 

تبسم

محفلین
جزاک اللہ خیراء
تبسم بٹیا جی
کل بنانے کی کوشش کروں گا ۔۔۔
گلزار مصالحے کی جگہ اپنے من پسند مصالحے ڈال کر
لگتا ہے آپ بھی میرے ابو کی طرح ہیں آپنے پسند کے مصالحے ہوں گے تو ہی پسند آئے گا نہیں تو آپ کچھ بھی کر لیں اُن کو پسند ہی نہیں آتا ہے
 

نایاب

لائبریرین
پرانے جو ہوئے ہم
نئے زمانوں کے مصالحے کیسے پسند کریں ۔۔۔
ویسے اچھی مزے دار ڈش بنتی ہے بلا شبہ ۔
 
Top