ماوراء
محفلین
چرغہ
چینی ڈش
چینی ڈش
اجزاء
مرغ
گن پاؤڈر ساس
ترکیب:-
ایک مرغ لیں اس کو اچھی طرح صاف کر کے نمک کے پانی میں دھو لیں۔ اس پر گن پاؤڈر ساس[1] لگائیں۔ اور پانی کا ہلکا سا چھینٹا لگائیں۔ کسی لکڑی یا لوہے کی سلاخ میں لگا کر تیز آنچ پر آہستہ آہستہ گھمائیں۔ چرغہ تیار ہے۔
گن پاؤڈر ساس کی ترکیب:-
٭ سویا ساس، لیموں کے چھلکے کدو کش کیے ہوئے، یخنی[2]، 2/1 کھانے کا چمچ کتری ہوئی پیاز
٭ کھانے کا ایک چمچ چینی، 2/1 چکن سٹاک کیوب، تھوڑی سی ادرک کتری ہوئی۔
٭ مندرجہ بالا اشیاء کو پندہ منٹ تک ابالیں۔ تھوڑے تھوڑے وقفے سے ہلاتے جائیں۔ پندرہ منٹ کے بعد اتار لیں اور فریج میں رکھ دیں۔
یخنی:-
چکن کی ہڈیاں اور تھوڑا سا گوشت، پانی، چکن سٹاک کیوب
گوشت اور ہڈیوں کو تقریباً ایک گھنٹہ ابالیں۔ اس میں سٹاک کیوب شامل کر دیں۔ اور مزید بیس منٹ تک ابالیں۔ اتار کر رکھ دیں۔ حتٰی کہ ٹھنڈی ہو جائے۔ گوشت اور ہڈیاں نکال دیں۔