چلاس: قافلے پر فائرنگ، آرمی کرنل، کیپٹن اور ایس ایس پی دیامر شہید

کاشفی

محفلین
چلاس: قافلے پر فائرنگ، آرمی کرنل، کیپٹن اور ایس ایس پی دیامر شہید
anSSP-anarmycolonelandacaptainkilledindyamar-gilgitbaltistan_8-6-2013_112554_l.jpg

چلاس…گلگت بلتستان کے علاقے چلاس میں نامعلوم افراد نے ایس ایس پی دیامرکے قافلے پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں آرمی کرنل، کیپٹن اور ایس ایس پی دیامر شہید ہوگئے، فائرنگ سے ایک اہلکار بھی زخمی ہوا۔ ذرائع کے مطابق ایس ایس پی حلال احمد اپنے عملے اور سیکیورٹی افسران کے ساتھ ڈپٹی کمشنر ہاوٴس میں میٹنگ کے بعد گاڑی میں جارہے تھے، اس دوران رونئی کے مقام پر پل پر موجود نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے بعد گاڑی کھائی میں جاگری۔گاڑی میں سوار تمام افراد کو نکال کر سول اسپتال چلاس منتقل کیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق فائرنگ اور حادثے میں پاک فوج کے کرنل مصطفی جان، کیپٹن اشفاق اور ایس ایس پی دیامر حلال احمد شہید ہوگئے، فائرنگ سے ایک اہلکار بھی زخمی ہوا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان مہدی شاہ نے چلاس فائرنگ واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کو ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
 
Top