چلو دیکهو ہم الفت کا بهی اب اقرار کرتے ہی -برائے اصلاح

چلو دیکهو ہم الفت کا بهی اب اقرار کرتے ہیں
نہیں بنتا ہے کچه ایسے چلو اظہار کرتے ہیں

اٹها رکهے ہیں شانوں پہ کچه ایسے بوجه میں نے کہ
میرے اپنے مجهے ملنے سے اب انکار کرتے ہیں

نمٹ کر سب مراحل سے محبت کا یہ عالم ہے
نہ اکثر ہم ہی ملتے ہیں نہ وہ اسرار کرتے ہی
 
الف عین

لائبریرین
کچھ غیر ضروری الفاظ ہیں، ان کی نشست بدل دینے سے بہتر ہو سکتے ہیں، جیسے
چلو دیکهو ہم اپنے عشق کا اقرار کرتے ہیں
نہیں بنتا ہے کچھ ایسے چلو اظہار کرتے ہیں

کچه ایسے بوجھ بھی میں نے اٹها رکهے ہیں شانوں پر
مرے اپنے بھی مجھ سے ملنے سے انکار کرتے ہیں

نمٹ کر سب مراحل سے محبت کا یہ عالم ہے
نہ اکثر ہم ہی ملتے ہیں نہ وہ اسرار کرتے ہیں؟؟؟ یہ مجھے شک ہے کہ لفظ ’اصرار’ ہونا چاہئے۔ اس صورت میں درست ہے۔
 
میں لکھوں اور املا کی غلطی نہ ہو؟ :)
ویسے مجھے اسرار اور اصرار کا فرق نہیں معلوم. . سمجھا دیجیئے گا کہ آئندہ غلطی نہ ہو
 
شاہد شاہنواز

لائبریرین
اسرار=secrets
اصرار=persistence
اس میں ایک اور بات کا اضافہ کر لیجئے۔۔۔۔ میرے علم کے مطابق اصرار کے الف پر زیر اور اسرار کے الف پر زبر ہوتا ہے۔۔۔ اسرار ’سر‘ کی جمع ہے، اس کے س پر زیر ہے اور ر پر شد۔۔۔ اردو میں معنی ہوں تو اصرار کا مطلب ہے زور دینا، اسرار کا مطلب ہےبہت سے راز۔۔۔بقول علامہ اقبال۔۔۔
سرّ آدم ہے، ضمیر کن فکاں ہے زندگی ۔۔۔۔
 
Top