ہندوستان کے تمام دوستوں کو بہت بہت مبارک ہو۔
یہ واقعی آپ حضرات کا امتیازہے کہ آپ نے اپنے آئین پر عمل کیا اور جمہویت کو قائم رکھا۔ ہم پاکستانی آپ لوگوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں۔
کچھ تاخیر سے ہی سہی، لیکن میری جانب سے بھی سب بھارتی ممبران کو یومِ جمہوریہ کی مبارک باد۔
بلاشبہ قومی سطح پر منانے کے لئے منظوریٔ آئینِ اولیں کا دن ایک عمدہ انتخاب ہے۔
اس سال کی مبارک باد دینے کے لئے نئی لڑی بنانی پڑے گی یا یہیں کام چل جائے گا؟ الف عینعندلیبابن سعیدالہلالناظم رضا مصباحیفہد اشرف اور دیگر ممبران کو یومِ منظوریء آئینِ اولین کی سالگرہ مبارک ہو۔
یقیناً آئین کسی بھی ریاست کے ماتھے کا جھومر ہوتا ہے، اور اس ریاست کے شہریوں کے حقوق اور فرائض کی بجا طور پر حدبندی اور رہنمائی کرتا ہے۔