چلو کباب

فاطمہ راحی

محفلین
چلو کباب​

قیمہ ۔ آدھا کلو
چاول کا آٹا ۔ آدھا کپ
چربی ۔ ایک چھتانک
زیرہ ۔ ایک چائے کا چمچ
ادرک لہسن کا پیسٹ ۔ ایک کھانے کا چمچ
لال مرچ پاوؑڈر ۔ اپنے ٹیسٹ کے مطابق
کٹی ہوئی کالی مرچ ۔ ایک چائے کا چمچ
انڈا ۔ ایک عدد
درمیانی سائز کی پیاز ۔ دو عدد
ہری مرچ ۔ چار عدد
زیتون کا تیل ۔ ۲ کھانے کے چمچ
تلنے کے لیے تیل ۔ حسب ضرورت

پیاز، قیمہ، ہری مرچ کو چاپر میں ڈال کر اچھے سے باریک پیس لیں۔ پھر اس میں چربی ڈال کر پیسیں۔ چاپر سے مکسچر نکال کر اس میں باقی مصالحے ڈال کر مکس کریں۔اور تھوڑی دیر کے لیے چھوڑ دیں۔
پھر اس کے لمبے لمبے کباب بنا لیں اور فرایؑ کر لیں۔ اور بٹر رائس کے ساتھ پیش کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قیمہ کی جگہ اگر کوشت لیں تو زیادہ بہتر ہے۔ اور اگر کباب ڈھیلے ہو جائیں یا ٹوٹ رہے ہوں تو تھوڑا سا بیسن توے پہ بھون کر ڈال دیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ فاطمہ۔
پتا نہیں میں کیوں اس تھریڈ‌ کے عنوان کو چُلّو بھر کباب پڑھ رہا ہوں۔۔ :confused:
 

فاطمہ راحی

محفلین
چُلّو کباب ایک ایرانی ڈش ہے۔ چُلّو کا مطلب چاول ہے۔ چونکہ یہ کباب صرف چاولوں کے ساتھ پیش کیے جاتے ہیں اور اس میں چاول کا آٹا بھی ڈلتا ہے تو اس لیےاسے چُلّو کباب کہتے ہیں۔ اس کے ساتھ ٹماٹر کی سلاد کا بھی بہت مزا آتا ہے۔ ثا بت ٹماٹر کے چاروں اطراف کٹ لگا کر اس میں لہسن کے پیس لگا کر گِرل کر لیں اور بٹر رائس اور چلو کباب کے ساتھ کھائیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہت مزا آئے گا۔
 

میر انیس

لائبریرین
لیجئے انیس بھائی بھابھی کے لئے تحفہ حاضر ہے۔

بھئی واہ مان گئے فاطمہ بہن کو ۔ یہاں خواہش کی چلو کباب حاضر ۔ کاش سعید بھائی آپ بھی ساتھ ہوتے یقین کریں آپ انگلیاں چاٹتے رہ جاتے آپ کی بھابھی نے آج فوراََ ہی اس ترکیب پر عمل کیا
 

میر انیس

لائبریرین
چُلّو کباب ایک ایرانی ڈش ہے۔ چُلّو کا مطلب چاول ہے۔ چونکہ یہ کباب صرف چاولوں کے ساتھ پیش کیے جاتے ہیں اور اس میں چاول کا آٹا بھی ڈلتا ہے تو اس لیےاسے چُلّو کباب کہتے ہیں۔ اس کے ساتھ ٹماٹر کی سلاد کا بھی بہت مزا آتا ہے۔ ثا بت ٹماٹر کے چاروں اطراف کٹ لگا کر اس میں لہسن کے پیس لگا کر گِرل کر لیں اور بٹر رائس اور چلو کباب کے ساتھ کھائیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہت مزا آئے گا۔

ہاں فاطمہ بہن میں یہی کہنے والا تھا کہ آپ کی بھابھی نے ایران میں یہ دیکھا تھا کہ چلو کباب کے ساتھ ایک ٹماٹر بھی گرم کیا ہوا ہوتا ہے اور آپ کی ترکیب میں اسکا ذکر نہیں تھا تو انہوں نے ایک ٹماٹر لے کر اسکو فرائی پان میں رکھ کر ڈھک دیا اور تھوڑی دیر بعد نکال لیا تو ٹماٹر بھنا بھنا سا نکلا اور اس سے اور مکھن سے ایک الگ ہی مزہ آگیا تھا ۔
 

فاطمہ راحی

محفلین
یہ تو چُلو کباب ہیں ناں۔۔۔اسی طرح کے ایک اور کباب ہوتے ہیں۔ ایرانی کباب۔۔۔۔وہ بھی بہت مزے کے ہوتے ہیں۔ان کے ساتھ بھی یہی ٹماٹر کا سلاد کھایا جاتا ہے۔ بلکہ ایران میں اور عرب میں چاولوں کے ساتھ یہ سلاد کھایا جاتا ہے۔
 

میر انیس

لائبریرین
تو ان میں اور چلو کباب میں فرق چاولوں کا ہوتا ہوگا ۔ اور شاید مکھن بھی نا ڈالا جاتا ہو۔ اور مجھکو یقین ہے کہ وہ دنبے کے گوشت کے بنتے ہونگے کیونکہ ایران اور عرب میں دنبے کا گوشت بہت کھایا جاتا ہے۔
 
Top