چلو یہ سوچیں ہم آج مل کے۔۔۔

عاطف بٹ

محفلین
چلو یہ سوچیں ہم آج مل کے
جو اس زمیں سے کیا تھا ہم
وہ عہد کیا ہم نبھارہے ہیں

گئی رتوں کے ہر ایک پل کا
دلوں سے اپنے حساب مانگیں
دیا ہے کیا اس وطن کو ہم نے
یہ آج خود سے جواب مانگیں
وطن کی راہوں میں ہم وفا کے
گلاب کتنے کھلارہے ہیں

ہر ایک دشمن کی سازشوں سے
یہ دیس ہم کو بچانا ہوگا
محبتوں کو فروغ دے کر
شعورِ ملت جگانا ہوگا
یہ کون ہیں جو ہمیں میں رہ کر
ہمارے گھر کو جلارہے ہیں

چلو یہ سوچیں ہم آج مل کے
جو اس زمیں سے کیا تھا ہم
وہ عہد کیا ہم نبھارہے ہیں​
 
آخری تدوین:

محمداحمد

لائبریرین
واہ کیا بات ہے۔

واقعی سوچنے کی بات ہے۔ خود احتسابی کا موقع ہے۔ ہم جو دوسروں پر تنقید میں اپنا ثانی نہیں رکھتے ہمیں بھی اپنے کردار کو کڑی نظر سے جانچنے کی ضرورت ہے۔

اتفاق ہے کہ آج ہمارا مصمم ارادہ تھا کہ یہ ملی نغمہ (کلام) ہم اپنے بلاگ پر لگائیں گے لیکن آپ نے یہ کام پہلے سے ہی کر دیا۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
گئی رتوں کے ہر ایک پل کا
دلوں سے اپنے حساب مانگیں
دیا ہے کیا اس وطن کو ہم نے
یہ آج خود سے جواب مانگیں
وطن کی راہوں میں ہم وفا کے
گلاب کتنے کھلارہے ہیں

خوبصورت۔۔۔ لیکن یہ تجدید پورا سال ہونی چاہیے۔۔ نہ کہ اک ہی دن راگ الاپ کر پھر سے بھنگ پی کر سو رہیں۔۔۔ :)
 

تلمیذ

لائبریرین
یہ بھی اچھے وقتوں کا ایک خوبصورت ملی نغمہ ہے جب ہموطنوں کے دلوں میں وطن کی محبت کی فراوانی اور ہر طرف امن و چین کا دور دورہ تھا۔ دعا ہے کہ اللہ پاک اس وطن عزیز میں پھر وہی وقت لائے، آمین۔

شراکت کے لئے شکریہ، بٹ جی!
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
ہر ایک دشمن کی سازشوں سے
یہ دیس ہم کو بچانا ہوگا
محبتوں کو فروغ دے کر
شعورِ ملت جگانا ہوگا

انشاء اللہ :)
 

محمداحمد

لائبریرین
خوبصورت۔۔۔ لیکن یہ تجدید پورا سال ہونی چاہیے۔۔ نہ کہ اک ہی دن راگ الاپ کر پھر سے بھنگ پی کر سو رہیں۔۔۔ :)

یہ بات واقعی صحیح ہے۔ تاہم اگر ایسے موقعوں پر بھی سوئے ہوئے نہ جاگیں تو رخسارِ مبارک پر طمانچہ شریف ارسال کرنے سے ہی ہوش و خرد کو غفلت و لاپرواہی سے جدا کیا جاسکتا ہے۔ :)
 

عینی شاہ

محفلین
ایک تو تمہاری بات کو سمجھنے کے لئے ایک دو منٹ چاہئے ہوتے ہیں کہ اردو میں لکھی ہوئی انگریزی دماغ کو دہی بنادیتی ہے۔ :p
اچھا اب آپ فاتح بھائی نا بنیں اچھاااااااااااااااااااا لیکچر سٹارٹ کہ یوں ہوتا ہے تمہاری اردو نما انگریزی پڑنے سے ۔۔۔اچھا :skull::skull::skull:
 

عاطف بٹ

محفلین
اچھا اب آپ فاتح بھائی نا بنیں اچھاااااااااااااااااااا لیکچر سٹارٹ کہ یوں ہوتا ہے تمہاری اردو نما انگریزی پڑنے سے ۔۔۔ اچھا :skull::skull::skull:
اس سے اندازہ لگا لو کہ لوگ صرف تمہارے کراس ہی نہیں تمہاری اردو نما انگریزی سے بھی ڈرتے ہیں۔ :p
 
Top