چلیں باتوں میں بہلائے کبھی آئے

ابن رضا

لائبریرین
گذارش ہے کہ تنقید و اصلاح سے فیض یاب کریں

چلیں باتوں میں بہلائے کبھی آئے
کو ئی وعدہ ہی کر جائے کبھی آئے

یہ شکوہ میرا سمجھے یا گذارش وہ
خدارا یوں نہ اُلجھائے کبھی آئے

بھلے آنسو کی صورت ہی وہ چند لمحے
مری ا ٓنکھوں میں بھر آئے کبھی آئے

گوارہ ہے ہمیں ہر فیصلہ اُس کا
جو بھی چاہےستم ڈھائے کبھی آئے

خزاں کی رُت نے ویرانی مچائی ہے
کھلا دے پھول مُرجھائے کبھی آئے

ہمیں بھی چین کے کچھ پل ہی مل جائیں
گئے وقتوں کو دہرائے کبھی آئے

خلش دل کی رضا اب وہ مٹا ڈالے
اذیّت دے نہ تڑپائے کبھی آئے
 
جیہ

لائبریرین
ویلکم @ابن ڑضا۔ اصلاح تو ہو جائے گی مگر آپ نے غلط زمرہ منتخب کیا ہے۔ آپ کو یہاں پوسٹ کرنی چاہئے تھی اپنی غزل
 
ابن رضا

لائبریرین
ویلکم @ابن ڑضا۔ اصلاح تو ہو جائے گی مگر آپ نے غلط زمرہ منتخب کیا ہے۔ آپ کو یہاں پوسٹ کرنی چاہئے تھی اپنی غزل

بہت شکریہ۔ ازراہ علم بتا دیجئے گا کہ اس محفل میں یوزر کھاتہ نام کس طرح تبدیل کیا جا سکتا ہے، مجھ سے غلطی سے ر کی جگہ ڑ لکھا گیا میرے نام میں۔ جب ک تصحیح کی کوئی صورت نظر نہیں آتی
 
برادرم ابن رضا، اردو محفل میں خوش آمدید۔ آپ کا نام بھی درست کر دیا گیا ہے اور اس لڑی کو متعلقہ زمرے میں بھی منتقل کر دیا گیا ہے۔ مزید کسی مشکل کی صورت میں انتظامیہ سے بلا جھجک رابطہ فرمائیں یا دیگر محفلین سے دریافت کریں۔ :) :) :)
 
بہت شکریہ جنابَ ابنَ سعید صاحب۔ ذرا یہ بھی رہنمائی فرما دیں کے اصلاح کے لیے خاص طور پر کن سینئرز کو ٹیک کرنا چاہیے تاکہ نکھار حاصل کیا جا سکے۔ ویسے تو میں آئندہ اصلاح َ سخن پہ ہی پوسٹ کروں تاہم کچھ سینئرز کو ٹیک کرنے سے کلام کی ان تک رسائی آسان ہو جاتی ہے
 
جو احباب اصلاح سخن کے زمرے میں باقاعدگی سے مشورے دیتے ہیں ان کو ٹیگ کرنے کی بھی ضرورت نہیں، وہ متعلقہ زمرے دیکھتے رہتے ہیں۔ ویسے ان ناموں میں الف عین چاچو سر فہرست ہیں۔ :) :) :)
 
Top